مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کی مکمل آزادی سے ہی تکمیل پاکستان ہوگا: لیفٹیننٹ جنرل(ر)ملک عبدالقیوم
سلاؤ...جشن آزادی ہمارا قومی ورثہ ہے , ملکِ خداداد پاکستان جو نہ صر ف ہما رے لئے بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے قلعہ ہے ،اسکے لئے یہ عہد کرنا چاہیے ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ، پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے ہم کراچی سے پشاور تک ایک ہیں ، ان خیالات کا اظہارسابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملزلیفٹیننٹ جنرل(ر)ملک عبدالقیوم نے جشن پاکستان کے حوالہ سے منعقد ایک جلسہ عام سے خطاب کیا ،سلاؤ میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے جشنِ پاکستان کے پروگرام میں وہ مہمان خصوصی تھے، اُنھوں نے کہا پچھلے بیس سالوں سے ملک وار آن ٹیرر میں ہے ہمارے تقریباً 49000 کے قریب معصوم شہری اورفوجی جوان اس جنگ میں شہید ہو چکے ہیں ، اربوں کی املاک اور دیگر معاشی نقصان اس کے علاوہ ہے ، پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آج بھی دُنیا کے ہر آفت زدہ ملک میں فرض شناسی سے مصروفِ عمل رہیتی ہے،اعتدال پسندی، میانہ روی کا درس ہمارے مذہب کا خاصہ ہے ، محنت لگن اور خود اعتمادی سے ہی پاکستان میں پیدا شدہ بحرانوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ملک عبد القیوم نے کہا آج ہم بحثیت ایک قوم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کی عوام کے حقِ خود ارادیت کے پروسیس کو جاری رکھیں کے ، کشمیر کی مکمل آزادی سے ہی تکمیل پاکستان ہوگا ، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے خطہ میں امن کو مزید خراب نہیں ہونے دیا جائے گا، ستمبر کے اوائل میں میاں محمد نواز شریف اور من مہن سنگھ کے درمیان مذاکرات متوقع ہیں ، جس سے علاقہ میں ترقی کے نئے راستے کُھلیں گے اور کشیدگی میں بھی ممکنہ کمی واقعہ ہو گی، پاکستان ھائی کمیشن لندن کی جانب سے نمائندہ خصوصی ویلفیئر اتاشی فضا بتول نے جشن پاکستان پرحاضرین کومبارکباد پیش کی اور کہا مجھے یہاں لوگوں کی کثیر تعداد دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے خصوصی طور پر بچوں اور خواتین کی موجودگی سلاؤ کے عوام کا ملک کیلئے پیار اور آگاہی کا پتہ دیتی ہے ، پاکستان آپ کا ملک ہے آپ کا بھیجا جانا والا زرِ مبادلہ پاکستانی معیشت خاصا اثر انداذ ہوتا ہی اور یہاں کی کمیونٹی کی پاکستان کے لئے انفرادی کاوشیں ایک خاص حثییت کی حامل ہیں.. ایڈیشنل سیکریڑی پاکستان محمدحسن خان نے کہا میں سٹیٹ مین ہوں تقریر میرا فن نہیں مگر پاکستان میرا ایمان ہے اور اس سلامتی اور ترقی کیلئے دُعا گو ہوں اہلیانِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک ہو، نطامت کے فرائض سابق میئر سلاؤ بارو کو نسل اور جنرل سیکریڑی پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن راشد بٹ نے ادا کئے دیگر اہم معززین شہر میں سابق میئر سلاؤ راجہ زراعت خان ، سابق صدر پاکستان ویلفیئر سلاؤ چوہدری کرامت حسین، سابق چیئرمین لیبر پارٹی راجہ صفدر علی، سابق کونسلر نذر لودھی، اظہر قریشی، کپیٹن (ر) اظہر، محمد حسین، راجہ محمد اسحاق خان،سینئر نائب صدر پاکستان ویلفیئر سلاؤ ر راجہ شیراز خان، ڈاکڑعبدالجبار چوہدری، راجہ طاہر خان، راجہ الطاف، راجہ افتخار، راجہ آ زاد خان اور دیگر نے شرکت کی،معروف بزنس میں چوہدری اشتیاق نے حاضرین جشنِ آ زادی کی مباک باد پیش کی اور کہا ہم انتہائی خوش قسمت قوم ہیں جنھیں یہ نعمت میسر ہوئی ، آزادی کی قدرو قیمت کشمیری عوام سے پوچھو ، جو آج تک لازوال قربابیاں دے رہےہیں صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سابق کونسلر حاجی محمد عارف نے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا جنھوں نے اپنا وقت نکال کر جشن پاکستان کی خوشی کو دوبالا کیا، اُنھوں پاکستان ویلفیئر کی جانب سے ہونے والے کاموں سے عوام کو أگاہی دی اور بلڈنگ کی خریداری کیلئے ہونے والی پیش رفت کی تفصیل بھی بتائی ، حاجی محمد عارف نے کہا سینٹر میں چندمسائل بھی ہیں جن کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات ہو رہے ہیں ایک ضروری بات وہ یہ کہ سلاؤکونسل کی جانب سے بلڈنگ کی خریدادی کیلئے جو پیشکش کی گئی ہے اُس کیلئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے ، جس میں لوکل بزنس حضرات ، مخیر دوستوں کے علاوہ عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔