مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برینٹ مسلم کمیونٹی کے فورم کے تحت برینٹ فیسٹیول کا اہتمام
لندن۔برینٹ کونسل کے مئیر بابی تھامس اور مئیر اور فیسٹیول کے چیئرمین احمد شہزاد او بی ای نے اپنے خطاب سے فیسٹیول کے پروگرام کا آغاز کیا جبکہ مولانا ارشد جمیل نے تلاوت قرآن پاک اور قاری حاجی وقاص نے نعت شریف پڑھی،احمد شہزاد نے حاضرین کو بتایا کہ ہر عید فیسٹیول پچھلے کئی سالوں سے منایا جا رہا ہے اور اس فیسٹیول کے دو مقاصد ہیں ایک یہ کہ ہر مذہب کے لوگوں کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانا اور دوسرا مقصد اپنے اسلامک کلچر اور تہذیب کو فروغ دینا اور آپس میں اتفاق پیدا کرنا ہے۔برینٹ کے مئیر بابی تھامس نے اپنے خطاب میں کہا کہ برینٹ ایک اقلیتی ہے جس میں ہر مذہب اور کلچر کے لوگ رہ رہے ہبں اور وہ تمام اپنے اپنے مذہب کے تہواروں کو آزادی کے ساتھ بڑی خوش اسلوبی سے مناتے ہیں اور میں ان میں شمولیت کر کے بہت خوش ہوتا ہوں بلکہ مجھے چٹ پٹے کھانوں کو سواد بھی پڑ گیا ہے،انہوں نے فیسٹیول کے ہر آرگنائزر کو اچھا پروگرام پیش کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی،والتھم سٹو کے مئیر ندیم چوہدری نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔بچوں کے پروگرام میں مس روبی،مسز ممتاز اور سابینہ خان نے فینسی ڈریس کے مقابلے کرائے اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ Zahoنے میجک شو پیش کیا اور بچوں میں غبارے تقسیم کئے اس طرح مس میلوڈی نے بچوں کے فیس پر پینٹگ کی،جبکہ علی عباس نے اپنے سریلے گانوں سے حاضرین کو مست کئے رکھااس طرح کیز خان نے پنجابی گانے گا کر بچوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا،کچھ بچوں نے سٹیج پر جا کر رقص بھی کیا۔پاکستان سے آئے ہوئے مشہور سیاستدان پیر مظہر الحق نے سٹیج پر آ کر تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ اے آ ر وائی،امپائراسٹیٹ،حاجی بابا حلال میٹ اور کوینفورڈ کالج کوعوام کی خدمت کرنے پر خصوی شیلڈ پیش کی گئیں۔عید فیسٹیول میں چٹ پٹے کھانوں،کپڑوں،اسلامک کلچر،آرٹ،فوٹو گرافی،مہندی،چھلے،نان کباب،آئس کریم،جیولری،میوزک اور دیگر اشیاء کے35کے قریب سٹالز تھے، جبکہ مسلم ایڈ،ایدھی فائونڈیشن کے سٹالز بھی موجود تھے ،سیکورٹی کے حکام کے مطابق تقریباََ دو ہزار لوگوں نے شرکت کی،داخلہ مفت تھا جبکہ لوگوں میں مفت مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔اس فیسٹیول کو حاجی بابا،امپائر اسٹیٹ کوینفورڈ کالج نے سپانسر کیا تھا جبکہ ایدھی فائونڈیشن،مسلم ایڈ،امپائر اسٹیٹ،سپر سیو سٹور اور مسلم فورم کی دیگر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے اپنی طرف سے فنڈز دیئے جس سے یہ عید فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض عاطف چوہدری نے ادا کئے۔