مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بین الاقوامی لابی کی سازش سے بلاول بھٹو زرداری کوبرمنگھم جلسہ سے دور رکھا گیا :چوہدری عبدالمجید
برمنگھم ... پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی شہدائے کشمیر کانفرنس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا لیکن سازشی عناصر نے افوائیں پھیلا کر ہماری عالمی سطح پر آواز کو دبانے کی کوشش کی ۔ پولیس اور برطانوی اداروں کے بار بار منع کرنے کے باوجود بھی میں نے محترمہ فریال تالپور اور رحمان ملک کے ہمراہ شرکت کی ہے ہزاروں کارکنوں نے کشمیر کی آزاد کے لیے بھٹو ویژن کی تکمیل کی ہے۔ تمام احباب او رکارکنوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں انھوں نے جلسہ عام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے لیے بین الاقوامی سطح پر یہ سب سے بڑا اجتماع تھا لیکن بین الاقوامی لابی کی سازش سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اس جلسہ سے دور رکھا گیا اس بارے میں سوچ و بچار اور محرکات کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مسئلہ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گئے۔ تمام انتظامات مکمل ہو جانے کے باوجود رات گئے پولیس اور متعلقہ اداروں نے سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کے بارہ میں کہا مگر ہم نہیں مانے۔جبکہ سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پی پی پی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرکے کشمیری عوام کے حقوق کی بات کی ہے لیکن برطانیہ نے ہندوستان کو خوش کرنے کی غرض سے ایسا کیا ہے۔نصف صدی قبل برطانیہ نے ہی مسئلہ کشمیر پیدا کیا ہے اور اب دوبارہ دورہ معیار کرکے کشمیریوں کو مایوس کر دیا ہے۔ اس موقع پر سینئر کونسلر محمد افضل نے انکشاف کیا کہ پولیس حکام کے ساتھ ان کے روابط تھے پولیس نے مکمل چیکنگ اور ضابطہ کو پورا کرکے جلسہ کرنے کی باضابطہ اجازت دی تھی۔پولیس نے ہمیں اگاہ کیا تھا کہ کسی قسم کا خطرہ اور سیکورٹی تھرٹ نہیں ہے۔میں نے بار بار پولیس حکام سے بات کی اور ان سے رابطے میں رہا لیکن نہ جانے کن وجوہات کی بناء پر پولیس نے شدید دباؤ پر یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ بلاول بھٹو زرداری کو شدید خطرہ ہے اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراوقاف محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ ، وزیرجیلخانہ جات راجہ واجدالرحمان ،سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق ،وزیرتعلیم کالجز مطلوب انقلابی،وزیربحالیات عبدالماجد خان ،وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ،وزیرخوراک جاوید اقبال بڈھانوی ،ممبر کشمیر کونسل عابد حسین عابد،وزیرمال چوہدری علی شان اور دیگر اہم شخصیات اور پیپلز پارٹی رہنما بھی موجود تھے ۔ وزیرتعلیم کالجز مطلوب انقلابی نے کہا کہ ویسٹ میڈ لینڈ پولیس کی جانب سے جلسہ نہ کرنے پر عدالت میں جائیں گئے اور پولیس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اس موقع پر ماہر قانون بیرسٹر تنویر نے برطانوی قانون کی روشنی میں بتایا کہ ویسٹ میڈ لینڈ پولیس کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔