مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بلاول بھٹو زرداری کے برمنگھم جلسہ عام میں شرکت کیلئےبریڈ فورڈ سے قافلے روانہ
بریڈ فورڈ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے برمنگھم جلسہ عام میں شرکت کیلئے مقامی پارٹی کارکنوں میں بڑا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور جلسہ میں شرکت کے انتظامات کو آخری شکل دی جا رہی ہے بریڈ فورڈ سے اس سلسلہ میں ہفتہ کی صبح نو بجے دو مختلف قافلے برمنگھم روانہ ہو رہے ہیں ایک قافلہ مقامی پارٹی کارکنوں کا ہے جو بریڈ فورڈ پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کی قیادت میں برمنگھم جائیگا جبکہ دوسرا قافلہ منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری ذولفقار پوٹھی کی قیادت میں روانہ ہو گا اس قافلہ میں میر پور کے حلقہ نمبر 4 سے تعلق رکھنے والوں کی اکثریت ہو گی ادھر تحریک حق خوداردیت نے بھی بلاول بھٹو کے جلسہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جلسہ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے جلسہ عام کی تیاریوں کے ہی سلسلہ میں جمعرات کی صبح یہاں دو اجلاس ہوئے پہلا اجلاس سابق کونسلر الطاف حسین کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں میر پور سے جلسہ کی تیاری کیلئے خاص طور پر آئے ہوئے منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ذوالفقار پوٹھی مہمان خصوصی تھے اس موقع پر انہوں نے بریڈ فورڈ سے روانہ ہونے والے قافلوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور کشمیریوں کا آپس میں بڑا دیرینہ تعلق ہے اور یہی وہ تعلق ہے جس کے باعث کشمیریوں میں اس جلسہ کے سلسلہ میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ عوام علاقہ اس جلسہ میں شرکت کے بارے میں جس طرح کے جوش و جذبہ کا اظہار کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ برمنگھم میں ہونے والا پارٹی کا یہ جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہونے کا اعزاز حاصل کریگا انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس جلسہ کے بعد میر پور میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرینگے ۔ پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری حق نواز نے بھی توقع ظاہر کی ہے کہ 18 نومبر کا جلسہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا ذریعے بنے گا انہوں نے کہا کہ بسوں ، ویگنوں اور کاروں پر پیپلز پارٹی کارکنوں کا قافلہ ان کی قیادت میں صبح نو بجے یہاں سے روانہ ہوگا اور کامیاب جلسہ کے بعد شام چھ بجے برمنگھم سے واپس بریڈ فورڈ کیلئے چل پڑیگا تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کشمیر کے سلسلہ میں بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جلسہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کو ایک نیا حوصلہ ملے گا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اس مسئلہ میں جو ددو ٹوک مئوقف اختیار کیا ہے اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور مسئلہ کشمیر بین الاقومی سطح پر اپنے حقیقی تناظر میں اجاگر ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک حق خودرادیت گزشتہ تیس سالوں میں نہتے عوام پر کئے جانے والے تشدد اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور مہذب دنیا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ان زیادتیوں کو بند کروائے تحریک حق خودرادیت کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالرحمان خان ، یارک شائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم ، کنزرویٹو پارٹی کے متوقع پارلیمانی امیدوار افتخار احمد ، بریڈ فورڈ کے سابق کونسلر راجہ سخاوت حسین ، سابق کونسلر اظہر محمود ، سابق ڈپٹی لارڈ میئر محمد جمیل آزاد کشمیر حکومت کے سابق پریس انفارمیشن ڈائریکٹر محمد رشید ، حاجی محمد نجیب ، محمد اسلم چوہدری ، چوہدری محمد اعظم ، مجید خان ، کلثوم اختر ، روبینہ یاسین ، کونسلر رضوانہ جمیل ، غزالہ کاظمی ، ہڈرز فیلڈ سے کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امیدوار عطرت علی اور بیرسٹر عبدالشکور نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اس امر سے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ذریعہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا یہ حق بین القاوامی سطح پر تسلیم شدہ ہے انہوں نے اس سلسلہ میں تحریک کو ملنے والے تعاون پر برطانوی کشمیریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جدوجہد کا یہ سفر یہ حاصل ہونے تک جاری رہیگا اجلاس میں تحریک حق خودرادیت کے تمام علاقائی یونٹوں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 نومبر کے جلسہ میں بھر پور شرکت کریں ۔