مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بلاول بھٹو زرداری کے مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ موقف سے اوورسیز کشمیریوں میں نیا جوش وولولہ پیدا ہوا
پیٹر برا ... وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ 15نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا عوام میں بھرپور جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ موقف سے اوورسیز کشمیریز میں نیا جوش وولولہ پیدا ہوگیا ہے جو تحریک آزادی کے لیے نیک شگون اور حوصلہ افزا ہے جبکہ بھارتی قیادت کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔آزادکشمیر حکومت مسئلہ کشمیر کو اس کے اصل تناظر میں حل کرانے کے لیے اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔وہ جمعرات کے روز یہاں 15نومبر کے جلسہ کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب کی صدارت حاجی نائب نے کی جبکہ کارنر میٹنگ سے سینئر وزیرچوہدری محمد یٰسین،وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی،وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ،ایڈمنسٹریٹر کے ڈی اے چوہدری عبدالمجید،کونسلر اظہر بڑھالوی،محمد جمیل ،چوہدری محمد وحید،حاجی عبدالعزیز، چوہدری مقدس ،انجم نثار،شوکت فرید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی بند کروائے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ استصواب رائے کا حق دلوائے ۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جو مشن شروع کیا تھا بلاول بھٹو زرداری اس مشن کو پورا کریں گے۔بلاول بھٹو کے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف نے بھارتی اقتدار کے ایوانوں کو لرزا کررکھ دیا ہے ۔بھارتی حکمران چیخ وپکار کررہے ہیں مگر بھارتی حکمرانوں کے تمام تاخیری حربے اب ناکام ہوں گے اور کشمیری حق خودارادیت کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلزپارٹی کی حکومت شہداء کی وارث ہے یہ کشمیری شہداء کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کا حصہ ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی تسلط کے خاتمے تک جدوجہد آزادی سے روکا نہیں جاسکتا۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجیدنے کہا ہے کہ 15نومبر کے جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہزاروں افراد شہدا ئے کشمیر سے اظہار یکجہتی اور تحریک آزادی کشمیر کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے ۔بہت جلد یکجہتی کے اس سلسلے کو یورپ ،امریکہ اور دینابھر میں لے کر جائیں گے۔ اورسیز پاکستانی اور کشمیری اپنے بچوں کے ہمراہ شہدائے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکھٹے ہوں۔