مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ جمہوری نظام کا تسلسل قائم رہے: راجہ محمد اشتیاق
برمنگھم ... پاکستان کا روشن مستقبل اسی صورت ممکن ہوگا جب پاکستان کے اندر علاقائی برادری اور صوبائی اور لاسانی تعصبات کا خاتمہ کیا جائے گا اور تمام صوبے اپنے آپ کو پاکستانی قوم سے اپنی پہچان کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار برمنگھم میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر رکن اور کمیونٹی ویلفیئر ورکر راجہ محمد اشتیاق نےایک ملی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی ڈیولیپمنٹ نیٹ ورک نے کیا۔ راجہ محمد اشتیاق نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اسی میں ہے کہ جمہوری نظام کا تسلسل قائم رہے اور اداروں کے اندر چیک اینڈ بیلنس سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوسری بار اکثریتی ووٹ سے کامیابی حاصل کی اور آج پاکستان میں تیسری بار حکومت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا میاں محمد نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنی قوم کے لئے سب سے پہلے بجلی بحران کے خاتمہ کے لئے ترجیح دی اور آج تین ماہ کے اندر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ دہشت گردی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔ تقریب میں کونسلر چوہدری محمد فاضل، چوہدری تصدق حسین آڑوی، عبدالرحمن، چوہدری ذاکر اللہ، پیر صاحبزادہ ریاض حسین شاہ، چوہدری قربان حسین، راجہ عاشق کیانی اور دیگر نے بھی شرکت کی بعد ازاں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔