مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی کے شہدا کاکشمیر کی آزادی کا خواب ضرور پورا ہوگا: وزیر ہاوسنگ آزاد کشمیرچوہدری پرویز اشرف
برمنگھم ...آزاد کشمیر وزیر ہاوسنگ چوہدری پرویز اشرف نے کہاجو قومیں اپنے ماضی اور مُسقبل کے حالات پر نظر نہیں رکتھیں کبھی ترقی کی طرف گامزن نہیں ہو سکتیں۔ آصف علی ذرداری نے استحکام پاکستان کے لیے لازوال قُربانی دیں اور مُلک کو ٹوٹنے سے بچا لیا۔پاکستان میں آمریت کا باب بندہو چُکا ہے ۔ جموری نظام کے سسٹم کو کبھی ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے برمنگھم میں سیا سی و سماجی شخصیت چوہدری محمد شبیر اور راجہ شعیب عابد کی دعوت استقبالیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا اور صدارت پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے بزرگ اور سینئررہنما چوہدری منظور حسین نے کی اور نظامت کے فرائض چوہدری محمد شکیل آف بٹھروی تروٹہ نے سرانجام دیے، تلاوت کا شرف مولانا الطاف حسین نے ادا کیا۔چوہدری پرویز اشرف نے کہا کہ 15 نومبر پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ ہے جس میں پارٹی کے چیر مین بلاول بھٹو ذرداری خصوصی شرکت کریں گے اور یہ جلسہ ہمارے چیرمین بلاول بھٹو کی خواہش کے مطابق ہے جہا ں وہ کشمیری قوم سے خطاب کریں گے اور بھٹو ویژن سے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پیروی کریں گے جنوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے ہزرا سال جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔اُنہوں نے کہا ماضی سے ہم نے بہت سبق حاصل کیا اور جموری نظام کی خاطر پیپلز پارٹی نے ایک تویل مدت تک قربانیاں دی ہیں اور آج سسٹم کے تسلسل کو کس بھی قیمت پٹڑی سے اُترنے نہیں دیں گیاور آمریت کے تمام راستے بندہو چُکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کشمیر کی آزادی کے لیے تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیں اختلاف کے بجاے یگانگت اور افہام وتفہیم کے ساتھ اتحاد کے راستہ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا وہ خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہو گا جس کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر نے کشمیر کی آزادی کے لیے دیکھا تھا۔سردار جاوید ایوب نے کہا ملین مارچ کی کامیابی سے مسلہ کشمیر کو فوقیت حاصل ہوئی۔مبشر اعجاز نے کہابھارت کے ساتھ ہمارا مقابلہ اپنی صفوں میں اتحاد کے ذریعے کیا جا سکے گا۔اُنہوں نے کہا بلاول بھٹو کی کشمیر پر تقریر کے بعد انڈین گورمنٹ نے ہماری سرحدوں پر بلا اشتعیال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ممبر کشمیر کونسل رفاقت اعوان نے کہا وقت اس امر کا ہے کہ مسلہ کشمیر کو پوری دُنیا میں ہائی لائٹ کیا جاے ۔صدارتی خطبہ سے پیپلز پارٹی کے بزرگ اور سینئر رہنما چوہدری منظور حسین نے کہا ہمارے لیڈران کو فوٹو شیشن کے دائرے سے باہر آنا ہو گا اور مسلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لینا ہوگا ۔ اُنہوں نے کہاوقت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے یہاں کے مقامی مسائل پر ذیادہ توجہ دیں۔اس موقع پر اُنہوں نے مرحوم بابا چوہدری زمان علی ستارہ خدمت کی خدمات کو سراہا۔ مقررین سے واجد علی برکی، محمد ایوب سرکھوی،عامر یونس سرکھوی،حاجی محمد سعید مُغل، چوہدری شاہ نواز،راجہ مسرت ایڈووکیٹ، چوہدری راسب پہلوان، چوہدری عارف کیروی،اور دیگر بھی شامل تھے۔