مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ہمارے لیے سب کچھ ہے ،اسکی خوشحالی ہماری بہتری کی ضامن ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر
ناٹنگھم ... آزاد کشمیر سے سیاسی کلبوں کا خاتمہ کر دیا ہے ساٹھ سالہ اجارہ داری کی سیاست کو ختم کر کے اقتدار عام آدمی کی پہنچ تک لے آیا ہوں پاکستان پیپلزپارٹی کا اعزاز ہے کہ انہوں نے کارکن اور ایک متوسط طبقے کا ریاست کو وزیر اعظم بنایا پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے مسلع افواج کے ساتھ کھڑے ہیں 25 سال کی عمر میں سیاست شروع کر نے والے بلاول بھٹو زرادی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سر براہ ہیں کشمیر یوں نے زولفقار علی بھٹو سے لیکر محتر مہ بینظیر بھٹو شہید تک ہمیشہ پاکستان پیپلزپار ٹی کا بھر پور ساتھ دیا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے ڈیوزبر ی میں پاکستان پیپلزپارٹی ناتنگھم کے سینئر رہنما چوہدری آ صف مقصود کی رہائش گاہ معززین سے خطاب کر تے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ پندرہ تاریخ کو چیر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب ہو گا پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے جہدوجہد کی ہے اور اسی ہم استحکام پاکستان کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ افواج پاکستان 20 ہزار فٹ کی بلندی پر بیٹھ کر قوم کی حفاظت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بر طانیہ امریکہ اور یورپ کے لوگ سفیر کا درجہ رکھتے ہیں پاکستان ہمارے لیے سب کچھ ہے پاکستان ہمارے لیے حرم کا درجہ رکھتا ہے اسی لیے پاکستان کی بہتر ی اور خوشحالی کیلئے بھر پور جہدوجہد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بر منگھم اجتماع دراصل دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں اور یونائیٹیڈ نیشن کو بتانا ہے کہ کشمیر ی حق خودارادیت چاہتے ہیں انہوں نے کہا ہم ہندوستان سے جنگ نہیں چاہتے لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ ماوں بیٹیوں کی عزتیں تار تار ہو ں اور ہمارے بچوں کو سول پر چڑھایا جائے اور ہم خاموش تماشائی بنے رہیں یہ ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا اب بہت ہو چکا ہے مزید بر داشت نہیں کر سکتے اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ مضبوط پاکستان ہی تحر یک آزادی کشمیر کا ضامن ہے سینئر وزیر چوہدری یاسین نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور جو خالصتا نظر یات کی بنیاد پر معرض وجود میں آ ئی تھی اور جس جماعت نے شہید زوالفقار علی بھٹو سے لیکر محتر مہ بینظیر بھٹو شہید او آ صف علی زر داری تک مسلہ کشمیر کے حل کیلئے اہم کر دار ادا کیا شہید زولافقار علی بھٹو اور محتر مہ بینظیر زندہ ہو تی تو مسلہ کشمیر حل ہو چکا ہوتا ان کو ہم سے چھین لیا گیا انہوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی بقاء ارو سلامتی کی ضامن پارتی ہے اور پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے اس وقت کوئی پاکستان کی سیاسی پارٹی نہیں جو چاروں صوبوں ارو آزاد کشمیر میں موجود ہو انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ پندرہ نومبر کو بر منگھم میں یوم شہداء جموں کے حوالہ سے منعقدہ جلسہ میں خطاب اور یکجہتی کا مظاہرہ کر یں ۔ اس موقع پر وزیر حکومت عبدالسلام بٹ پیپلزپارٹی ضلع میر پور کے چیف آ رگنائزر چوہدری مقصود احمد طاہر صدارتی کوارڈینیٹر ڑاجہ خالد محمود خالق مشیر راجہ فضل الر حمن کونسلر صغیر راجپوت سمیت معززین ناٹنگھم کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر نارتھ ویسٹ چوہدری آ صف مقصود نے کہا کہ بر منگھم جلسہ میں بھر پور شر کت کر ینگے ۔