مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
منگلااپ ریزنگ کی ہمیشہ مخالفت کی،اپنے دورمیں معاہدے کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں:بیرسٹر سلطان محمود
بریڈفورڈ... سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کر پٹ حکومت کی وجہ سے متاثر ین منگلاڈیم کو عید کے موقع پر گھر وں میں پانی پھیرا گیا منگلاڈیم متاثر ین کے ساتھ واپڈا کے غیر اخلاقی اقدام کی مزمت کر تے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں کوئی بڑا حادثہ کسی بھی تباہی کا پیش خیمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریڈفورڈ میں کارکنان کے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہووے کیا .. بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا بین الاقوامی سطح پر سمند ر پار کشمیر ی اثاثہ اورہماری بڑی قوت ہیں, میر ے دورہ بر طانیہ اور یورپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بارے آگا ہ کروں اور بالخصوص ڈیڑھ کر وڑ کشمیر یوں کے نمائندہ کی حیثیت سے دنیا کو اصل صورتحال سے باور کراوں, سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم اپ ریزنگ کا پہلے دن سے مخالف تھا کیونکہ اس ظالم اقدام سے تارکین وطن کی اکثریت متاثر ہوتی ہے اور میں نے اپنے دور حکومت میں معاہدے کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔ جلسے کا اہتمام پیپلز پارٹی نارتھ نے کیا تھا اسٹیج پر مہمان خصوصی کے ہمراہ لارڈ نذیر احمد ، چودھری ملک اور دیگر رہنما موجود تھے اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق مشیر حکومت عبدالرشید پوٹھی کے بیٹے بابر رشید کی شادی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو عبدالرشید پوٹھی اور ان کے خاندان کے افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ عبدالرشید پوٹھی بیرسٹر سلطان محمود کے وزارت عظمی کے دور میں ان کے مشیر خاص تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود کچھ دیر پوٹھی ہاوٴس میں رہے اور بارات کو رخصت کیا۔ اس موقع پر غالب رضا ایڈوکیٹ، صابر نوشاد، چوہدری الطاف پوٹھی، کونسلر عمران حسین، چوہدری محمد مالک، ناصر آمین، محمد شفیق اور ان کے خاندان کے افراد شریک رہے۔ اس موقع پر عبدالرشید پوٹھی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی قیمتی وقت نکال کر ہماری خوشیوں میں شریک ہوئے۔