مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بلاول بھٹو زرداری نے سارا کشمیر لینے کا نعرہ لگا کر کشمیریوں کے حوصلے بلندکئے، مطلوب انقلابی
سلائو:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سارا کشمیر لینے کا نعرہ لگا کر دونوں اطراف کے کشمیریوں کے حوصلے بلند کر دیئے ہیں،بلاول بھٹو بھی اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیریوں کے موقف کی حمایت میں بہترین سیاسی ،سفارتی کردار ادا کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی نے اورنگ زیب چوہدری کی رہائش گاہ پر دعوت عشائیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض،سابق میئر مونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عبدالرزاق،سابق میئر لندن برہنٹ چوہدری اسلم،زائد بخاری،محمد طاہر،چوہدری منور،چوہدری مہربان سمیت دیگر موجود تھے محمد مطلوب انقلابی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے نظریاتی موقف کی ہر سطح پر بھرپور حمایت کی،15نومبر برمنگھم جلسہ میں ہزاروں کشمیری بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کر کے تاریخ رقم کریں گے پیپلز پارٹی ک منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کر کے کشمیریوں کے ساتھ اپنی لازوال محبت کا اظہار کیا تھا پیپلز پارٹی پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کیا15نومبر کو برمنگھم جلسہ میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی،ہزاروں پاکستانی اور کشمیری شہیدوں کے نظریاتی وارث بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کریں گے،بلاول بھٹو کے سارا کشمیر لینے کے نعرے کے بعد بھارت پوری طرح سے بوکھلا ہٹ کا شکار ہو گیا ہے بھارتی جارحیت اور کشمیر پر جاری ظلم و ستم کو بے نقاب کرنے کیلئے بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر تے ہوئے بھارت کی جعلی منفی جمہوریت کو عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے،بات یہ بھی ہے کہ آج سلائو کی تمام مسلم کمیونٹی مساجد،مذہبی سیاسی رہنمائوں نے شرکت کر کے اچھا مثبت پیغام دیا ہے میں ذاتی طور پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب سے میئر آف سلائو چوہدری شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم قبرستان کیلئے مزید505قبروں کے لیے زمین کے ملنے سے آج لیبر پارٹی نے اپنا انتخابی وعدہ پورا کر کے کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں کمیونٹی کے اتفاق و اتحاد سے کی جانیوالی کاوشیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں،ہمیں دنیا کے مسائل کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کی بھی فکر کرنی چاہئے ہمیں اجتماعی مفادات مسائل کیلئے مل کر بلا تفریق سیاسی وابستگی کام کرنا چاہئے،مسلم قبرستان کیلئے زمین حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی کونسلر سہیل کی ذاتی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے سلائو بار و کونسل کے آفیسران سمیت فادر آف چرچ اور سکھ کمیونٹی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔