مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
عازمین حج و عمرہ حج پیکج کی بکنگ کرواتے وقت دھوکے بازوں سے خبر دار رہیں ،ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج
برمنگھم۔ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج،پولیس،ٹریڈنگ سینٹرڈ اور دیگر اداروں کو بڑی تعداد میں فراڈ کا شکار ہونے والے عازمین حج و عمرہ سے ملنے والی شکایات کے پیش نظر اس سال فریضہ حج ادا کرنے والے برٹش عازمین کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ ٹور آپریٹر کے انتخاب اور حج پیکج کیلئے بکنگ کرواتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں،حج عمرہ انڈسٹری میں جہاں اچھے اور نیک نام لوگ ہیں وہاں حاجیوں کو جھوٹ،دھوکہ اور فریب کے ذریعے لوٹنے والوں کی بھی کمی نہیں ہے،اس لئے متعلقہ ٹور آپریٹر کے بارے میں مکمل چھان بین کئے بغیر اس سے معاملات طے نہ کریں کہ جس کے بعد آپ کو مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے،ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے عازمین کو خبر دار کیا ہے کہ انٹر نیٹ اور ویب سائٹ سے بکنگ کروانے والے متعدد حاجی فراڈ کا شکار ہو کر بڑی بڑی رقوم سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور پولیس اب بھی کئی کیسز کی انکوائری کرا رہی ہے اس لئے عازمین کیلئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ویب سائٹ یا اشتہاروں پر اندھا دھند اعتماد کرنے کی بجائے متعلقہ ٹور آپریٹرز سے اس کے آفس میں جا کر ذاتی طور پر مل کر حج پیکج کے بارے میں تفصیلات طے کریں،برطانیہ کے قوانین کے مطابق تمام ٹور اینڈ ٹریول آپریٹرز اس بات کے پابند ہیں کہ وہ حج پیکج کے بارے میں تمام تفصیلات تحریری طور پر ایک کنڈیکٹ کی صورت میں آپ کو دیںاور آپ سے وصول کرنے والی رقم کی رسید آپ کو جاری کریں،ایسوسی ایشن نے عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے ٹور آپریٹرز کا انتخاب کریں کہ جوآیاٹا،آٹول یا آیبٹا کے لائسنس ہولڈر ہوں،کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں اپنے علاقہ کے کونسلر،ایم پی،ٹریڈنگ سینٹرڈز یا پولیس سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔