مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ڈھونڈنےاقوام ِ متحدہ کے ماہرین دمشق پہنچ گئے
دمشق ... اقوام ِ متحدہ کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم اتوار کو دمشق پہنچی جہاں وہ شام میں جاری خانہ جنگی میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے تفتیش کریں گے۔ 20 رکنی اس ٹیم نے شام کے دارالحکومت پہنچنے پر اخباری نمائندوں سے گفتگو سے گریز کیا۔ واضع رہے کہ عراق میں عالمی جارحیت کا جواز بھی کیمیائی ہتھیار ہی تھا یہ ٹیم دو ہفتے تک شام میں رہے گی۔ اقوام ِ متحدہ کی کیمیائی اسلحے سے متعلق تفتیشی ٹیم کے سربراہ سویڈن سے تعلق رکھنے والے آکے سیل اسٹروم ہیں۔ اس ٹیم کی کوشش ہوگی کہ اس بات کا تعین کرے کہ کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے یا نہیں نہ کہ یہ کیمیائی ہتھیار کس کی جانب سے استعمال کیے گئے۔ اقوام ِ متحدہ کا یہ مشن کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں اپنی تفتیش شام کے تین مختلف علاقوں میں کرے گا۔ ان میں سے ایک علاقہ حلب شہر کا خان الاصل ہے جہاں مارچ کے مہینے میں شام کے صدر بشار الاسد اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی تھی اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا تھا۔