مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملین مارچ کا سن کر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی، چوہدری محمد سردار
اولڈہم:لندن میں کامیاب ملین مارچ اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے مسئلہ کشمیر کوموثر انداز میں برطانوی حکومت اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں ہمارے قائد اور نڈر لیڈر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی خدمات قابل فخر ہیں اور ہم بحیثیت کشمیری انکے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ انکی موجودگی مسئلہ کشمیر کے حل کی جانب انتہائی اہم قدم ہے اور اس کیلئے وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات سخت تگ و دو کر رہے ہیں یہ باتیں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سماجی شخصیت چوہدری محمد سردار نے میڈیا نمائندگان کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کے دوران کیں، انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کا سن کر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ حواس باختہ ہو گئے اور اسے رکوانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے لیکن ان کی ایک نہ چلی اور دنیا نے دیکھا کہ کشمیری قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ جہاں بھی بستے ہوں انکے دل مادر وطن کیلئے ہمہ ء تن دھڑکتے ہیں اور وہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک بین الاقوامی رہنما ہیں اور دنیا بھر میں انکی شخصیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور اسکے حل پر زور دینے کیلئے انکی گراں قدر خدمات ہیں،انہوں نے کہا کہ ملین مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں نے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر یک نکاتی ایجنڈے کے تحت کشمیر کی آزادی کا علم بلند کیا جو نہایت خوش آئند بات ہے آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آنے والے وقت میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہر حکم کو بجا لاتے ہوئے ان کے اٹھائے ہوئے ہر اقدام پر لبیک کہیں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر