مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملین مارچ سے مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، چوہدری محمد صدیق ، سردار سوار خان
برمنگھم:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد صدیق،سابق ممبر کشمیر کونسل سردار سوار خان،سابق صدر مڈ لینڈ پیپلز پارٹی چوہدری خادم حسین،مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری منظور حسین اور چوہدری اشتیاق نے کہا ہے کہ ملین مارچ سے دنیا بھر بالخصوص مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنی صلاحیتوں اور دن رات محنت اور لگن سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور بھارت کو باور کروایا کہ وہ طاقت کے زور پر کشمیریوں کو دبا نہیں سکتے کشمیری اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے اور خون کے آخری قطرے تک لڑنے کا عہد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنمائوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اشتیاق کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر کیا،استقبالیہ تقریب میں پیپلز پارٹی یوکے کے سابق نائب صدر چوہدری عارف کیروی،سابق سینئر نائب صدر مڈ لینڈ چوہدری حنیف،چوہدری قربان ایڈووکیٹ،کونسلر ذاکر اللہ چوہدری،چوہدری مظہر حسین،چوہدری محمد یونس،چوہدری مالک اور دیگر نے شرکت کی،مہمان خصوصی چوہدری محمد صدیق اور سردار سوار خان نے اس موقع پر تارکین وطن کشمیریوں کا ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ان کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تارکین وطن کشمیریوں نے مادر وطن سے اپنی محبت او رلگن کا بھرپور ثبوت دیا اور مسئلہ کشمیر کو دنیا میں فلیش پوائنٹ ایجنڈا بنایادیگر رہنمائوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونے تک سیاسی و سفارتی محاذوں پر تحریک آزادی کشمیر بھرپور طریقے سے چلاتے رہیں گے۔