مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہدائے کربلا اور اہل بیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجلس کا انعقاد
اولڈہم:شہدائے کربلا اور اہل بیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دس محرم الحرام کے حوالے سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا،نظامت کے فرائض مسجد ہذا کے امام قاری محمد شبیر خان نے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک کی با برکت سعادت ہونہار بچے راجہ محمد دانیال مقصود نے حاصل کی،حضور پاکؐ کی شان میں عقیدت کے پھول محمد حمید نے پیش کئے،اہل بیت کی شان میںمنقبت مولانا فاروق احمد نے پیش کی،مولانا حافظ فیصل یعقوبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں یاد دلاتا ہے کہ باطل کے خلاف اہل بیت نے حق کی آواز بلند کی اور یذید،شمر اور انکے ساتھیوں کے مضموم عزائم کو خاک میں ملا دیا اس کیلئے انہوں نے اپنے خاندان سمیت،ساتھیوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،نبی آخری الزمانؐ کو تا قیامت زندہ رکھنے کیلئے اہل بیت کی قربانیاں تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں کیونکہ حضورؐ کی تمام اولاد نے صرف دین اسلام کی خاطر ایسا کیا اس بارے کچھ اور سوچنا کفر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا کے اندر اسلام کو پھر مختلف خطرات لاحق ہیں اپنے دین کی ترویج اور بچانے کے ساتھ پھیلانے کیلئے ہمیں فرقہ واریت کی لعنت سے نکل کر مکمل اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے،دین آج پھر کربلا جیسی قربانیوں سے ہی بچایا جا سکتا ہے،آخر میں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالیں تاکہ وہ آنے والی نسلوں کو بہتر زندگی گزارنے کیلئے دین اسلام کی تبلیغ کر سکیں،محمد فرخ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں کربلا جیسے واقعات معمول کا حصہ ہیں لیکن واقعہ کربلا کی اہمیت اس لئے سب سے مقدس ہے کیونکہ اسکی نسبت حضور پاکؐ کے خاندان سے ہے اور اہل بیت نے اور حضرت امام حسینؓ نے نانا کے دین کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر کے اسے تا قیامت تک محفوظ بنا دیا ہے،شہدا کربلا کا واقعہ دل ہلا دینے والا ہے،انہوں نے کہا کہ آج مسلمان دنیا کے اندر ظلم و ستم کا شکار ہیں کیونکہ وہ ظالم حکمرانوں کے آگے حق کی آواز بلند نہیں کرتے ہیں جبکہ حضرت امام حسینؓ نے ظالم و جبر حکمرانوں یذید اور اسکے حواریوں کی بیعت قبول نہ کرتے ہوئے حق کا علم بلند کیا اور ہمیشہ کیلئے اپنا نام تاریخ میں رقم کر دیا جبکہ انکو ظلم و ستم کا پہاڑ ڈھانے کے بعد شہید کرنے والوں لالچی حکمرانوں کا انجام اتنا بھیا نک ہوا کہ وہ دنیا اور آخرت میں عبرت کا نشان بن گئے اور جہنم ان کا ٹھکانا ہوا اور شہدا ء کربلا کیلئے جنت کے دروازے ہمیشہ کیلئے کھل گئے،آخر میں انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا کہ وہ یکجا ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں،نگینہ جامع مسجد کے صدر حاجی محمد بشیر نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں شہدا ء کر بلا اور حضرت امام حسینؓ کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امت مسلمہ پر احسان عظیم کیا اور اسی وجہ سے آ ج بھی اور قیامت تک اسلام زندہ رہے گا اس مجلس میں عورتوں کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی،دعا کے بعد تمام حاضرین کی خدمت میں حسینیؓ لنگر تقسیم کیا گیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر