مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کا نوجوان باصلاحیت، مستقبل روشن ہے ، آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیمینار سے مقررین کا خطاب
آکسفورڈ ... پاکستان سوسائیٹی آکسفورڈ یونیورسٹی کے زیراہتمام پاکستان کے مستقبل کے لیڈران کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود ملک آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جمہوری روایات جڑیں پکڑ رہی ہیں اور ملک کی باگ ڈور ایک جمہوری طو رپر منتخب، نمائندہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ معیشت بھی بہتر ہو رہی ہے اور درست سمت میں بڑھ رہی ہے ایسے میں ہمیں اتفاق اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے، پاکستان کا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے، نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ ہم پاکستانیوں نے بھی آکسفورڈ اور دیگر جگہوں پر زیرتعلیم اپنے ان طلبہ سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں جو ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کی اہمیت کے اعتراف کے طور پر ہائی کمیشن رواں سال دسمبر کے اوائل میں ایک یوتھ کنونشن منعقد کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کریں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر طالب علم پاکستان کا سفیر ہے۔ ہائی کمشنر نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان شاندار تعلقات کی تعمیر میں دس لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پاکستانیوں نے برطانیہ کی معاشی ترقی، سیاست، ثقافت اور کثیرثقافتی سوچ کے فروغ میں خاصا کردار ادا کیا ہے۔ ہائی کمشنر نے پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں برطانیہ کی حمایت کو خراج تحسین پیش کیا۔ تین روزہ کانفرنس کا اہتمام پاکستان سوسائٹی آکسفورڈڈ یونیورسٹی کی طرف سے کیا گیا جس میں برطانیہ میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اینڈریو ہیملٹن، یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرسجاد کریم ایم ای پی، پاکستان سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر فراز جانان اورآکسفورڈ کے میئر محمد نیاز عباسی شامل تھے۔جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں پاکستان سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر فراز جاناں اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ ڈاکٹر سجاد کریم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں پاکستان کو اپنے یوتھ پر مکمل بھروسا ہے، انہوں نے اپنی فطری صلاحیتوں اور قابلیتوں کے بل بوتے پر ملک کو ناصرف ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے بلکہ اسے دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ذہانت اور خدادا صلاحیتیں بھی اسی صورت کام آتی ہیں جب ملک میں امن ہو۔ انہوں نے برطانیہ سمیت دنیا بھر کی درسگاہوں میں زیور تعلیم سے آراستہ ہوتے نوجوانوں سے کہا کہ وہ جدید دور کے تمام انتظامی امور کا بغور مطالعہ کریں اور جدید دنیا کی ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے فائدے واپسی پر اپنے ملک کو دیں۔ ڈاکٹر سجاد کریم جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بین الاقوامی تنظیم ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ چین، بھارت، برازیل اور کئی دیگر ممالک کو انکی اوورسیز کمیونیٹیز نے معاشی طور پر مضبوط کیا، پاکستان بھی اپنی اوورسیز کمیونٹی سے بہت ساری توقعات وابستہ کئے ہوئے ہے۔سیمینار میں ملک کے معروف سیاستدان محمود خان اچکزئی، ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے شریک چیئرمین سید قمر رضا، صدر ڈاکٹر سہیل چغتائی، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سمیع اللہ،پاکستان ہائی کمیشن کے سینئر آفیسرکرنل ذوالفقار بھٹی، سعودی عرب میں رہائش پذیر معروف کشمیری بزنس مین اصغرقریشی، معروف گلوکار زوہیب حسن سمیت متعدد پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔