مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برطانوی کشمیری کمیونٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے: اصغر قریشی
لوٹن ... پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے رہنما اصغر قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لہو سے دریاوٴں کا پانی سرخ ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا ہر گھر ماتم کدہ بن چکا ہے کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں مگر بھارت کشمیر میں رائے شماری کرانے سے انکاری ہے ایسے میں برطانوی کشمیری کمیونٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ وہ صدر مسلم کانفرنس لوٹن راجہ محمد یعقوب خان، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر راجہ فاروق حیدر کے پولیٹیکل ایڈوائزر راجہ محمد الیاس خان ایڈووکیٹ، ن لیگ کے راجہ آصف خان تحریک انصاف کے راجہ عابد میر اور راجہ واجد میر کے مشرکہ عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے شریک مہمان سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن راجہ مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے متحدہ کوششوں کو جاری رہنا چاہیئے۔ معزز مہمان مقبوضہ کشمیر کے اوورسیز نمائندے نائب صدر ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ نذیر قریشی نے کہا کہ اصغر قریشی متحرک رہنما ہیں۔ صدر تقریب راجہ محمد یعقوب خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سابق میئر لوٹن کونسلر محمد ریاض بٹ نے کہا کہ ہمارا عہد ہے کہ ہم نے تحریک کے لئے کام جاری رکھنا ہے۔ لوٹن کیبنٹ ممبر کونسلر نسیم ایوب نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر سے آنے والے سیاسی زعما کو یہ پیغام دینا چاہیں گی کہ وہاں پر سفارشی کلچر کو ختم کرکے میرٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کونسلر چوہدری محمد ایوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیری متحدہ کوششیں جاری رکھیں راستے میں حائل رکاوٹیں خود بخود ہٹتی جائیں گی۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے نائب صدر آزاد ملک نکیالوی نے بھی خطاب کیا۔ میزبان راجہ آصف خان نے کہا کہ ہمیں اپنی تحریک کو فوٹو سیشنز اور تقاریر سے آگے لے جانا ہوگا۔ ناظم تقریب اور میزبان راجہ محمد الیاس خان ایڈووکیٹ نے تمام شرکاء کا تعارف کرایا۔ تقریب میں ڈاکٹر رضوان بٹ، اسرار بٹ، راجہ امیر خان، راجہ شوکت خان، راجہ عاطف جمیل، محمد فیاض قریشی، زین قریشی، محمد نواز قریشی، مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر راجہ نواز خان، سابق بنکر راجہ بنارس خان، گولڈ میڈلسٹ (فن بازوگیری) راجہ بشارت خان، چوہدری نسیم، راجہ نعیم خان، جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس لوٹن پروفیسر ممتاز بٹ سمیت کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی۔