مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ ایسٹ لیبر پارٹی کے ممبران نے عمران حسین کو آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی امیدوار چن لیا
بریڈ فورڈ : بریڈ فورڈ ایسٹ لیبر پارٹی کے ممبران نے بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عمران حسین پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کیلئے اس حلقہ سے انہیں پارٹی امیدوار چن لیا بریڈ فورڈ ایسٹ کے دوسو سولہ ممبران میں سے لگ بھگ ڈیڑھ سو نے سلیکشن کے مراحل کے اس آخری اجلاس میں شرکت کی اور دوسرے تین امیدواروں پر عمان جن کو ترجیح دیتے ہوئے انہیں پارٹی کی طرف سے منتخب کیا عمران حسین نے جن دوسرے تین امیدواروں کو شکست دی ان میں ٹی یو سی کے سابق صدر اور مزدور رہنما محمد تاج ، کونسلر عمران احمد خان اور رچرڈ ٹیلر شامل تھے عمران حسین نے سلیکشن کا یہ مرحلہ پہلے ہی راوئنڈ میں اکاون فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے جیت لیا ان کے قریب ترین حریف عمران احمد خان تھے عمران حسین اب بریڈ فورڈ ایسٹ سے آئندہ عام انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدوار ہونگے ان کا مقابلہ اس حلقہ سے لیبر ڈیمو کریٹ کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ مارڈ ، کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار افتخار احمد سے ہو گا اس حلقہ سے ابھی تک ربپکٹ پارٹی یا یوکیپ نے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا عمران حسین نے اپنی کامیابی کو پارٹی کے عام کارکنوں کے نام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل سے ان کی انتخابی مہم شروع ہو جائیگی ۔