مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی ایک جہد مسلسل ہے اور دنیا بھر میں ہرجیالا بلاول بھٹوکا فوجی ہے، ڈاکٹر جہانگیر بدر
سلائو ... پاکستان پیپلز پارٹی ایک جہد مسلسل ہے اور دنیا بھر میں جیالا بلاول بھٹو کی سیاسی فوج ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام تبو تابع جاودانہ ہے جسے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی قیادت اور پھر شہادت سے زندہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکرٹری سینئر ڈاکٹر جہانگیر بدر نے ویسٹ لندن کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں سلائو پی پی پی کے سابق صدر چوہدری شفقت محمود بیلی کیطرف سے دیئے گئے عشائیے میں کیا ۔ ڈاکٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دو دفعہ جلا وطنی کے ادوار میں جن لوگوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دی آج میں ان کے ساتھ بیٹھ کر انکی خدمات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید قائدین کے فلسفے ، نظریئے اور مفاہمتی حکمت عملی کو جسطرح آگے بڑھایا اس سے بے شک ہمارے اپنے کارکنوں کو کسی حد تک نقصان ہوا مگر ملک میں آج ہر سیاسی جماعت انکی قائل ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ پارٹی کا کارکن انشاء اللہ آگے بڑھ کر شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے لخت جگر کیلئے تن ، من اور دھن کی قربانی کیلئے غیر جمہوری قوتوں اور شدت پسندوں سے ٹکرانے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کو حقیقی طور پر ایک سیاسی قبیلہ سمجھتے ہیں اور بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کے دیریانہ اور نوجوان کارکنوں سے گلی گلی کوچہ کوچہ ملیں گے ۔ آج کشمیر کا مسئلہ ایک دفعہ پھر بلاول بھٹو نے نہ صرف زندہ کیا بلکہ انڈیا کو دنیا میں اس وقت انتہائی مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ ڈاکٹر جہانگیر بدر نے برطانیہ بھر کے پارٹی کارکنان کو ایک اور مزید مضبوط ہونے کی درخواست کی ۔ انہوں نے پی پی پی برطانیہ کے سابق صدر مرحوم چوہدری منور کی بیوہ سے فون پر تعزیت بھی کی اور انہیں چیئرمین بلاول بھٹو کیطرف سے خراج تحسین کا پیغام بھی پہنچایا ۔ ڈاکٹر جہانگیر بدر نے اپنی کتاب کو برطانیہ میں بھی متعارف کروانے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے برطانیہ کے طول و عرض میں سینئر رہنمائوں جن میں چیئرمین فیڈرل کونسل میاں افضل خالد ، سردار عبدالرحمن ، شاہ محمد کھوکھر ، ریاض خان ، سعید محمود ، چوہدری نثار اور دیگر سے فون پر انکی خدمات کو سراہا ۔ تقریب میں سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی برطانیہ ابرار میر ، سابق صدر سائوتھ زون میاں سلیم ، سابق انچارج کلچرل افیرز خادم حسین ناصر ، سابق انچارج لیڈیز ونگ شمیم بھٹو ، سابق چیئرمین پی وائی او مہربان ملک ، سابق سیکرٹری جنرل لیڈز ونگ ناہید حیات ، سابق سیکرٹری جنرل لوٹن ملک مسعود رانا ، سابق صدر لوٹن راجہ اعظم خان ، سابق نائب صدر سائوتھ سردار آصف ، ڈاکٹر خالد باجوہ ، سابق ڈپٹی چیف کوآرڈی نیٹر ایس سبحانی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔