مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
محرم الحرام کے ماہ کی اہمیت اور سبق ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،علامہ نثار بیگ قادری
مانچسٹر : اسلام کی سر بلندی اور اپنے نانا حضرت محمدؐ کے دین کو زندہ جاوید رکھنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے حضرت امام حسین ؓ نے کربلا کے مقام پر ایک ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، انکی اس قربانی کی وجہ سے اسلام آج تک زندہ ہے اور رہے گا اور سازشوں کے باوجود اسے غیر مسلم طاقتیں نقصان پہنچانے کے اپنے مضموم عزائم میں شکست سے دوچار ہیں ۔ یہ باتیں علامہ نثار بیگ قادری نے قادریہ جیلانیہ سنٹر لانگ سائیڈ میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ ایک مجلس ذکر حسین ؓ کے دوران کیں ۔ انہوں نے کہا حضرت حسین ؓ نے کربلا کے اندر تمام مصائب کو برداشت کیا تا کہ اسلام کو زندہ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے انکی قربانی کی وجہ سے آج بھی اسلام کا بول بالا ہے اور زندگی کو گزارنے کیلئے اسلامی تعلیمات کے احکامات ہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں قربانی ، صبر و تحمل اور اپنی انا کو مارنے کا نام ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ماہ کی اہمیت ہی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ہم سب کو باہمی اتفاق و اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ واریت کی لعنت سے نکل کر اسلام کی سر بلندی کیلئے کام کرنا چاہئے اس مجلس میں ڈاکٹر محمد مصطفی قادری ، علامہ حافظ محمد شبیر قادری ، حافظ حسین احمد ، حاجی محمد محفوظ بیگ ، فاروق عقیل چشتی ، حاجی وقاص احمد بیگ قادری ، ناصر محمود ، محمد اسلم مغل ، ماجد محمود ، مولانا بابر حسین چشتی ، حافظ حفیظ احمد ، مرزا شہزاد علی ، مبشر علی ، قیصر عنائت ، جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے نائب چیئرمین امجد حسین مغل اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ بیورورپورٹ:فیاض بشیر