مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات، نوبل انعام پر مبارکباد پیش کی
برمنگھم ... خواتین کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے پر حال ہی میں نوبل انعام کی حقدار قرار پانی والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دینے کیلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برمنگھم میں انکے گھر کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انکی ہمشیرہ آصفہ بھٹو، بھی ہمراہ تھیں۔ اس موقع پر بلاول زرداری بھٹو نے ملالہ اور ان کے والد ضیاء یوسف زئی اور دیگر اہل خانہ کو اس عظیم کامیابی پر اپنی طرف سے اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مبارکباد دی۔ باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق سابو پاکستانی ہائی کمشنر بھی اس ملاقات میں ہمراہ تھے۔ ملالہ یوسف زئی نے بلاول اور آصفہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور گھر آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلاول زرداری بھٹو نے ملالہ یوسف زئی کی جرات، بہادری اور ہمت کی تعریف کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے عملی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پہلی مرتبہ بیرون ملک دورہ کے دوران ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مشن پر کاربند رہنے اور استحکام پر حوصلہ افزائی کی۔ سیکورٹی کے پیش نظر ملاقات انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی۔ یاد رہے کہ نوبل انعام کے بعد چند روز قبل سویڈن سے ورلڈ چلڈرن ایوارڈ بھی حاصل کیا اور اس سے ملنے والی پچاس ہزار ڈالر کی انعامی رقم غزہ کے بچوں کی تعلیم کیلئے خیرات کردی تھی۔