مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مولانامحمد بوستان قادری کیلئے دینی و مِلی اور انٹرفیتھ خدمات کے حوالہ سے کمیونٹی ایوارڈ
برمنگھم ... لارڈ مئیر برمنگھم سید شفیق شاہ نے کمیونٹی کی معروف شخصیت مولانامحمد بوستان قادری کو اُنکی دینی مِلی سیاسی سماجی اور انٹرفیتھ خدمات کے حوالہ سے برمنگھم سٹی کونسل ہاوس میں کمیونٹی ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پرپاکستان قو نصلیٹ کے قونصلر فیصل ابڑو، پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال، راجہ ایاز ایڈووکیٹ،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،کنفیڈریشن آف سُنی مساجد مڈلینڈز کے صدر راجہ سلیم اختر،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری علی شان،کشمیر فورم کے چیرمین چوہدری محمد عظیم، کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق چیرمین شہزاد مُغل، پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما اور سماجی کارکُن نائب حسین مُغل،پاکستان مُسلم لیگ ن برطانیہ جوائنٹ سیکرٹری فاروق قادری،کونسلر عنصر علی خان، کونسلر مریم خان،اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمیونٹی ممبران کا کہنا تھا کہ مولانا محمد بوستان قادری کی نصف صدی سے زائد عرصہ پر محیط خدمات کا اعتراف قابل تحسین اقدام ہے ۔ اُنکا کہنا تھا کہ مولانا محمد بوستان قادری ہمہ جہت شخصیت ہیں جو منفرد اور جُدا گانہ پہچان رکھتے ہیں اور اپنی ذات میں ایک انجمن ہیں جو نصف صدی پر مُحیط ایک تاریخ احاطہ کرتی ہے۔اُنکا کہنا تھا کہ مولانا ایک صاحب علم شخصیت اورادب کا ایک گہوارہ ہیں جنوں نے بارہ کُتب بھی تحریر کی ہیں ،اُن کی شخصیت ایک کُُھلی کتاب کی طرح ہے انہوں نے ہمیشہ مُشکل حالات سے مقابلہ کیا ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی اور کشمیری کمیو نٹی کا عظیم اثاثہ ہیں جن کی گراں قدر خدمات ہیں جن پر انہیں گلوبل پیس اینڈ یونیٹی ایوارڈ کے ساتھ بے شمار دیگر ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ مولانا آزاد کشمیر کی حکومت میں بطور مشیر مذہبی امور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ علم و ادب کے علاوہ اخبارات کے کالم میں قلمی صلاحیت کو زندہ رکھا اور قلمی جہاد کے ذریعے موجو دہ حالات کے تناظر میںفکری پہلو سے اپنی آواز کو اُٹھاے رکھا اورمختلف مکاتب فکر کے علماء کے مابین ہم آہنگی کی فضا پیدا کی اور اتحاد ویک جہتی اور کمیو نٹی کو مُتحد رکھنے کے لیے سر فہرست اور نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی ذندگی کا روشن باب ہے اور انکی شخصیت ایک حیثیت سے کُھلی کتاب کی طرح ہے اور ان کے تجربہ ذندگی سے بہت کُچھ سیکھا جا سکتا ہے۔مولانا محمد بوستان قادری آزاد کشمیر کے چکسوار ی پریس کلب کے اعزازی نمائندے اور سُنی آواز انٹرنیشنل کے ایڈیٹر بھی ہیں۔ممبران کمیونٹی نے کہا انکی خدمات ہمارے لیے مثعل راہ ہیں اور ان جیسی بزرگ حستی قابل تقلید بھی ہیں جنوں نے علم وادب اور کمیونٹی کے کاموں میں خندہ پیشانی اور جانفشانی سے کام کیا اور کمیونٹی کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تقریب سے مُسلم لیگ ن برطانیہ جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال نے مہمان مولانا محمد بوستان قادری کے اعزاز میں سپاسنامہ پیش کیا جبک نظامت کے فرائض راجہ ایاز ایڈووکیٹ نے سرانجام دیے۔