مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،چوہدری عبدالمجید
سٹوک آن ٹرینٹ :وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور بطریق احسن نبھا رہی ہے ۔ خود کو وزیراعظم نہیں بلکہ چوکیدار سمجھتا ہوں ۔ عہدہ کے لحاظ سے پوری ریاست جموں و کشمیر کی انقلابی حکومت کا آئینی سربراہ ہوں ، تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کیلئے میگا پروجیکٹس مکمل ہونے والے ہیں اور اسکے اثرات جلد واضح ہونا شروع ہو جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ دنیا میں دو طبقات ہیں ، ایک غریب اور دوسرا سرمایہ دار میرا تعلق غریب طبقہ سے ہے اور پیپلز پارٹی غریب اور نچلے طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے ۔ آج سے 46 سال قبل ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دے کر پیسے ہوئے طبقات کو انکے حقوق دلوانے کیلئے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغاز کیا انکی شہادت کے بعد یہ علم محترمہ بینظیر بھٹو نے سنبھالا ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے انگریزوں کے کتے نہلانے والوں سے اقتدار چھین کر عام آدمی کو دیا ۔ بے آئین ملک کو متفقہ آئین دیا ۔ متفقہ قادیانیت کا خاتمہ کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت دی ۔ ملک کو جمہوریت کی پٹڑی پر ڈالا مگر پاکستان کے دشمنوں نے انہیں شہید کرا دیا ۔ پھر محترمہ بینظیر بھٹو نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اور پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دیکر دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور ایک بار پھر ملک دشمنوں نے انہیں شہید کرا دیا ۔ اب بلاول بھٹو اسی علم کو لیکر چلا ہے وہ اپنی والدہ اور نانا کے مشن کو لیکر آئے ہیں مسئلہ کشمیر پر پختہ مئوقف نے ہندوستان کو پریشان کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگریزوں کے ساتھ فوٹو بنوا کر کشمیر کو آزاد نہیں کرایا جا سکتا ۔ ہم حریت کانفرنس کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں اور ریاست کی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں دسمبر میں بلاول بھٹو زرداری کا برطانیہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے اور کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرینگے ۔ میزبان تقریب چوہدری یاسین سینئر وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں جمہوری عمل اور اداروں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی کی طرف گامزن ہے ہماری اولین ترجیح تعلیم ہے ۔ آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالجز اور چار یونیورسٹیاں بنا کر تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ہے تعلیمی پیکج سے جہاں طالب علموں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلے ہیں وہاں 4 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار ملا ہے ہر حلقہ میں 50 کلومیٹر پختہ سڑکیں دی گئیں ہیں ۔ ہائیڈروپاور اور سیاست کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھی ہے ۔ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور کارکنوں نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے قربانیاں دی ۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی اور آصف علی زرداری نے رواداری کی سیاست کا درس دیکر آئندہ کیلئے مثال قائم کر دی ۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ انکے ہم قدم رہں گے ۔ مہمان خصوصی سینئر جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان کی عوام مسئلہ کشمیر پر اپنا واضح مئوقف رکھتے ہیں پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ہے ۔ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے دیا کی مہذب قوموں میں جانوروں کے بھی حقوق ہوتے ہیں کشمیر میں انسان بستے ہیں وہاں انسانی حقوق کی پامالی برداشت نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید اور چوہدری محمد یاسین پیپلز پارٹی کی شان میں کشمیری کمیونٹی سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرینگے ۔ اس سے قبل سٹوک آن ٹرینٹ کے لارڈ میئر حاجی ماجد حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ وزیر بحالیات ماجد خان نے کہا کہ پاکستان کی افواج حالت جنگ میں ہیں ایک طرف سیلاب کی تباہکاروں اور دوسری طرف ضرب عضب سے نبردآزما ہیں جبکہ ہندوستانی فوج کشمیریوں کو مار رہی ہے ہندوستانی آبی جارحیت کا مرتکب ہوا ہے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری شکیل رضا نے کہا کہ بلاول بھٹو اور چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں متحد ہیں آئندہ وزیر اعظم چوہدری یاسین ہونگے تقریب سے پی وائی او کے مرتضیٰ عالم ، چوہدری جاوید شبیر ، غضنفر غالق ، رمیض جٹ ، کونسلر محمد پرویز ، کونسلر امجد ثالث کیانی ، بیرسٹر طارق محمود ، حاجی عبدالقیوم کوآرڈی نیٹر وزیر اعظم کے علاوہ چوہدری مظہر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بھمبر ، چوہدری یاسر نے بھی خطاب کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شوکت علی نے سر انجام دیئے ۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر، بیورو چیف)