مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق مصری صدر حسنی مبارک کی رہائی اگلے 48 گھنٹوں میں متوقع ..!!
قاہرہ ...سابق مصری صدر حسنی مبارک اگلے 48 گھنٹوں کے دوران رہا کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بات ان کے وکیل نے استغاثہ کی طرف سے انہیں بدعنوانی کے ایک مقدمے سے بری کیے جانے کے بعد کہی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مبارک کے وکیل فرید الدیب کا کہنا تھا کہ حکام نے کرپشن کے بقیہ کیسوں میں سے ایک میں ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ دیب کے بقول اب ان کی رہائی کی راہ میں محض ایک اور بدعنوانی سے متعلق مقدمہ حائل ہے، جس کا فیصلہ اسی ہفتے ہی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مبارک کی رہائی کے لیے اب صرف انتظامی نوعیت کے معاملات رہ گئے ہیں، جن کو مکمل ہونے میں 48 گھنٹے سے زائد وقت نہیں لگنا چاہیے۔