مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کو گمراہ کرکے سبز باغ دکھانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے، راجہ مقصود حسین
ڈربی:مقامی ریسٹورنٹ میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے قائم مقام صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی ، ضلع میر پور حلقہ نمبر 2 سے الیکشن میں حصہ لینے والے انتہائی متحرک رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نذیر انقلابی ، کرنل ریٹائرڈ محمد معروف کے اعزاز میں ڈربی برانچ کے صدر راجہ ادریس نے ایک عشائیہ دیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر راجہ شفیق اکرم نے سر انجام دیئے ۔ قائمقام صدر برطانیہ راجہ مقصود حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کے اندر استحقامت اور معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے شروع دن سے مصروف عمل ہے پچھلے کچھ عرصہ سے ملک کو پیچھے لے جانے میں لگ گئے لیکن ہماری قیادت نے ثابت قدمی کا عملی مظاہرہ کرکے بڑے پن کا ثبوت دیا ملک کے اندر اتنے مسائل ہیں جو آنکھ جھپکتے حل نہیں ہو سکتے اس کے لئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن عوام کو گمراہ کرکے سبز باغ دکھانے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور ملکی استحکام کیلئے آگے بڑھ کر اپنی تجاویز پیش کرنی چاہئے سسٹم کے اندر تمام خرابیوں کا واحد حل مذاکرات اور موجودہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے میں نے مانوں والی پالیسی میں سوائے تباہی کے کچھ بھی حاصل نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر ترقیاتی کاموں کا عمل جمود کا شکار ہے جس سے ریاست کی عوام کے اندر مایوسی پھیل رہی ہے حکمرانوں کو عیاشیاں چھوڑ کر غریب عوام کیلئے کچھ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے دھرنا ختم کرکے عقلمندی کا ثبوت دیا ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ صدر راجہ فاروق حیدر ، سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق ، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور انکے بتائے ہوئے احکامات کی روشنی میں جماعت کی مضبوطی کیلئے برطانیہ میں عمل پیرا ہے اور صدر برطانیہ راجہ زبیر کیانی اور سیکرٹری جنرل راجہ ادریس کی انتھک محنت اور کاوشوں کی وجہ سے جماعت مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے ۔ مرکزی رہنما اور حلقہ نمبر 2 چکواسری کی ہر دلعزیز شخصیت نذیر انقلابی نے خطاب کے دوران کہا کہ لندن میں ملین مارچ کی کامیابی کا سہرا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جاتا ہے ۔ بھارت کے ایوانوں کے اندر کھلبلی مچ گئی ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کشمیری قوم نے ثابت کر دیا ہے وہ اب وہ اپنے حق کیلئے کوئی بھی راست قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرینگے اور چند شر پسند عناصر جنہوں نے اس مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے انکو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ آخر میں انہوں نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اتنی پذیرائی دی ۔ کرنل ریٹائرڈ محمد معرفو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ستائیس سال مسلح افواج میں خدمات دیں اور اتحاد ، ایمان ، تنظیم کادرس سیکھا ہے اور اب وہ اپنے حلقہ نمبر 2 میں اس ضمن میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اور اس کیلئے وہ کسی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہیں کرینگے ۔ اس عشائیہ میں برطانیہ مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر راجہ شبیر کاکڑوی ، سابق ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ راجہ صغیر ، ڈربی برانچ کے سینئر نائب صدر امجد چوہدری ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمود آف کاکڑہ ٹائون ، چیف آرگنائزر عابد ذلفی ، ماسٹر افسر ، کونسلر گلفراز انتہائی متحرک بیباک ، نڈر بہادر کارکن مرکزی رابطہ سیکرٹری راجہ سجاول حسین کے علاوہ دیگر کارکنان اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر