مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملی جذبے کی بدولت دشمن میں ہمت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے: چودھری خادم
لندن ... پاکستان بہت جلد ان مشکل حالات سے چھٹکارہ حاصل کرکے دنیا میں اہم مقام حاصل کرے گا۔ انتہائی گھمبیر صورتحال کے باوجود پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا خوش آئند ہے۔ اوورسیز پاکستانی آپس کے اختلافات ختم کرکے آپس میں باہمی اتفاق و اتحاد سے ملک کا مثبت پہلو اجاگر کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے پاکستان سنٹر ولزدن گرین میں منقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہووے کیا تقریب کا اہتمام سنٹر کے چیئرمین طارق ڈارنے کیا تھا جبکہ جہلم سے آے مسلم لیگ ن کے سینئر پارلیمنٹرین چودھری خادم حسین ایم این اے مہمان خصوصی تھے .. واجد شمس الحسن نے مزید کہا کہ ملک اس وقت جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے بحیثیت قوم ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ایک ہو کر ترقی کی طرف گامزن ہونے کی ضرورت ہے .. برطانیہ کے دورے پر آے جہلم سے ممبر قومی اسمبلی چودھری خادم حسین نے کہا مملکت پاکستان دنیا میں نا صرف پاکستانیوں کیلئے بلکہ دنیا بھر کے مسملمانوں کے لئے ایک تحفہ ہے گو ہمارے پاس اتنے وسایل نہیں کہ غریب ممالک کی مدد کر سکیں لیکن مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان امت مسلمہ کی مدد کو ہمہ وقت تیار ہوتا ہے ..انہوں نے کہا مسلہ غہے فلسطین کا ہو بوسنیا کا ہو کشمیر کا ہو یا روہنگیا کے مسلمانوں کا سب سے زیادہ اخلاقی مدد پاکستان نے ہی کی .. انہوں نے کہا آج میڈیا کا دور ہے ایسے میں دنیا سب سے پہلے یہی دیکھتی ہے کہ کون کس کی مدد کو آگے بڑھا آج مصر میں خون کا بازار گرم ہے تو آج بھی پاکستانی بہن بھائی ان کے حق میں بول رہے ہیں چودھری خادم حسین نے کہا دشمن ہمیں آپس میں لڑا کر یہ آوازیں بند کر دینا چاہتا ہے لیکن ہم ایسا ہرگز نہ ہونے دیں گے ... انہوں نے وطن کے لئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبات اور احساسات کو خراج تحسین پیش کرتے ہووے کہا کہ اس جذبے کے ہوتے ھوے دشمن میں ہمت نہیں ہو سکتی کہ وہ ہمارے پیارے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے ..تقریب کی نظامت کے فرایض طارق ڈار نے انجام دیے جبکہ مقررین میں میر برنٹ بوبی تھامس ، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سا بق صدر مظفر چودھری، سابق میر لندن کونسلر لیاقت علی، سابق میر برینٹ چودھری اسلم، تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما صاحبزادہ جہانگیر، سینر صحافی محمّد سرور، اشرف چغتائی، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کےصدررضی خان، سابق مشیر صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر زیڈ یو خان، نورجہاں نوری و دیگر شامل تھے ...