مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈفورڈ میں آزاد کشمیر کا یوم تاسیس پورے جوش جذبے کیساتھ منایا گیا، مساجد میں دن بھر دعائیں
بریڈفورڈ ... برطانیہ جہاں ایک طرف کشمیر ملین مارچ کا زور اور شور ہے وہیں کشمیری آزاد کشمیر کا یوم تاسیس منانا نہیں بھولے۔ بریڈفورڈ میں اس سلسلے میں ایک اہم تقریب ہوئی، صبح ساڑھے دس بجے بریڈ فورڈ کونسل کی عمارت پر آزاد کشمیر کا قومی پرچم لہراتے ہوئے تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر عمران حسین اور سینئر کونسلر سابق لارڈ مئیر کونسلر غضنفر خالق نے تقریب کے انعقاد کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔ پرچم کشائی بریڈ فورڈ کے لارڈ مئیر کونسلر مائیک گبسن نے کی جو لیڈی مئیرس کے ہمراہ تمام وقت تقریب میں موجود رہے تالیوں کی گونج میں پرچم کشائی کے بعد کونسل چیمبرز میں کونسلر غضنفر خالق کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں عمائدین شہر، کونسلروں اور کمیونٹی رہنماوٴں نے شرکت کی لارڈ مئیر کونسلر مائیک گبسن اور بریڈ فورڈمیں پاکستانی قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ علامہ حنیف رضا کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ بریڈ فورڈ کونسل کی تاریخ میں یہ کشمیریوں کا پہلا یوم تاسیس تھا جو کونسل چیمبرز میں ہوا تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تقریب کی نظامت کی ۔سردار عبدالرحمن خان نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پہلووٴں پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکائے تقریب کو ان کٹھن حالات سے آگاہ کیا جن سے گزر کر کشمیری ابھی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لارڈ مئیر کونسلر مائیک گبسن نے کشمیریوں کو بریڈ فورڈ کی کمیونٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے سے شہر میں آباد کشمیری اس شہر اور اس معاشرہ کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے کشمیریوں کو سٹی مال میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح چاہیں اپنا قومی دن منائیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ بریڈ فورڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے اور جب تک کشمیریوں کی مرضی اور منشا کے مطابق اس مسئلہ کو حل نہیں کرلیا جاتا پاکستان کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ دوسرے مقررین میں کونسلر غضنفر خالق، پروفیسر نذیر تبسم، کونسلر عمران حسین قوم پرست کشمیری رہنما محمود کاشمیری، سردار آفتاب احمد، چوہدری شکیل رضا، سٹیورٹ مارٹلے، جانتھن پکلز اور بابو مشتاق شامل تھے۔ مقررین نے بریڈ فورڈ سٹی کونسل کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بریڈ فورڈ کونسل ہی تھی جس نے 1998 میں کشمیریوں کی قومی حیثیت کو پہچانتے ہوئے انہیں ایک اقلیتی گروپ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پہلی مرتبہ بریڈ فورڈ میں سرکاری سطح پر کشمیر کا قومی پرچم لہرایا گیا اور ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ اس وقت تک برقرار رکھا جائے گا جب تک کشمیریوں کو مکمل قومی آزادی نہیں مل جاتی۔ یام تاسیس کے موقع پر دن بھر مساجد میں جموں وکشمیر کی مکمل آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک دنیا بھر کے کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔