مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی مثبت پیش رفت کو اجاگر کرنے میں دنیا بھر کا میڈیا بخل سے کام لیتا ہے
نیلسن... برنلے پینڈل فرینڈز لیگ کے زیر اہتمام سڑسٹھویں یوم آزادی ٴپاکستان کے حوالے سے ٹاوٴن ہال نیلسن میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی اس تقریب کے شرکاء میں مئیر آف پینڈل کونسلر سمتھ ایلن بینسن ، ڈپٹی مئر کونسلر گراہم روچ ، ممبر آف پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن اور لیڈر آف پینڈل برو کونسل کونسلر جو قونی ، گزشتہ سال کے مئیر کونسلر اسجد محمود ، سابقہ مئیر کونسلر ندیم احمد ، ٹاوٴن کرائرر کونسلر ٹونی بیکٹ ، کونسلرنواز احمد ، کونسلر عبد العزیز میٹ ،کونسلر پولین مکارمک ، مذہبی قونصلر حاجی رحمت خان اور دیگر معززین ٹاوٴن نے شرکت کی ابتداء ہی میں مئیر آف پینڈل نے شرکاء کا خیر مقد م کیا تحریک تحفظ پاکستان بر طانیہ کے کو آرڈینیٹر میاں عبد الحمید کی زیر صدارت ،فیضان فیصل کی تلاوت کلام الٰہی اور ممتاز احمد کی نعت رسول مقبول ﷺسے شروع ہونے والی اس تقریب میں مقررین نے پاکستان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی منفی صورت حال کو پیش کیا جاتا ہے مگر دنیا بھر کا میڈیامثبت پیش رفت کو اجاگر کرنے میں بخل سے کام لیتا ہے کہ پاکستان معرض وجود میں جب آیا تو سوئی تک نہیں بنتی تھی آج سوئی سے لے کر ایٹم بن رہا ہے ۔ آل پارٹیز پارلیمنٹیرین فرینڈز گروپ فار پاکستان کے چئیر مین پینڈل سے ممبر آف پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن نے کہا کہ بر طانوی حکومت پاکستان کی دوست حکومت ہے جس کی واضع مثال کہ پاکستان کے اس مشکل وقت میں مغرب کے راہنماوٴں میں سے بر طانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے پاکستان میں تعلیم اور تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز میں خاطر خواہ اضافہ کیا ایم پی نے اپنے پاکستان میں دورے کے دوران پشاور میں نوجوانوں سے اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ان سے پوچھا کہ تم میں سے کون امریکہ یا یورپ میں جانا چاہتا ہے تو ان کا جواب تھا کہ ہم اپنے ملک میں رہ کراپنے وطن کی خدمت کریں گے اس لئے جس قوم کے نوجوانوں میں ایسے جذبات زندہ ہوں وہ منزل پالیتی ہے۔ لیڈر آف کونسل کونسلرجو قونی نے کہا کہ برنلے پینڈل فرنیڈز لیگ ہر سال اسی شان و شوکت سے یوم پاکستان منائے ابھی سے اگلے سال کے لئے کونسل چیمبر ان کے لئے بک کر دیا گیا ہے۔ کونسلر ٹونی بیکٹ ، کونسلر نواز احمد ، کونسلر عبد العزیز میٹ ، کونسلر پولین مکارمک ، کونسلر ندیم احمد ، محبوب احمد ، اسلم جاوید اورسید اختر حسین شاہ نے بھی پاکستان کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ بی پی ایف ایل کے چئیرمین حاجی صغیر احمد نے نظامت کے فرائض ادا کئے عبد اللہ زید نے خوش آمدیدی جبکہ مذکر علی نے اختتامی کلمات کہے مذہبی قونصلر حاجی رحمت خان نے پاکستان کی سلامتی ، استحکام و ترقی کے لئے دعا کی اور آخر میں تنظیم کے رکن اسلم جاوید کی جانب سے بدست حافظ محمد ارشد ایم پی اینڈریو سٹیفنسن کو ، کونسلر پولین مکارمک ڈپٹی مئیر س روچ کو اور فیضان فیصل پولین مکارمک کو قرآن کریم و دیگر کتب بطور تحائف پیش کی گئیں۔