مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نذیر انقلابی نے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے وہ ہی حقیقی نمائندے ہیں،راجہ سجاول حسین
اولڈہم :آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ ضلع میر پور کے حلقہ نمبر 2 میں دو دفعہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار اور حلقہ کی عوام کی پسندیدہ انتہائی متحرک شخصیت نذیر احمد انقلابی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے انہیں آئندہ کی سیاست میں تعاون کی یقین دلاتی ہے ۔ ہمارے بزرگ اور زیرک سیاستدان کیپٹن محمد سرفراز (مرحوم) نے اپنی زندگی میں اعلان کر دیا تھا کہ آئندہ الیکشن میں جناب نذیر احمد انقلابی ہمارے متفقہ امیدوار ہونگے ۔ یہ باتیں مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رابطہ سیکرٹری راجہ سجاول حسین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی نشست کے دوران کیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ چند مفاد پرست اپنے ذاتی مقاصد کے حصول کیلئے رہنمائوں کو غلط رہنمائی کرتے ہوئے انتشار پھیلاتے ہیں تا کہ انکی اہمیت و افادیت کا وجود برقرار رہ سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے منافقانہ اور دوہرے معیار کے حامل افراد کا محاسبہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے انکی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے تا کہ آئندہ کیلئے نشان عبرت بنیں لیکن پتہ نہیں ہم مصلحت پسندی کا شکار ہو جاتے ہیں اور اسے سیاست کا رنگ دے دیتے ہیں حالانکہ یہ بددیانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 2 کے اندر نذیر انقلابی نے عوام کی بے پناہ خدمت کی ہے لہٰذا وہ ہی حقیقی نمائندے ہیں اور الیکشن میں صہ لینا انکا حق ہے ۔ سیاست میں شارٹ کٹ سے مقاصد حاصل نہیں کیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں اولڈہم ٹائون کو مرکزی حیثیت حاصل ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے ہمیشہ یہاں ہی چند مفاد پرست افراتفری پھیلا کر اور تقریروں میں اتحاد و اتفاق کی باتیں جب کہ دلوں کے اندر قدورتیں رکھ کر تقسیم کرو کہ ایجنڈے کو عملی جامعہ پہنانے میں کوئی کسی باقی نہیں چھوڑتے ۔ معروضی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم کو مصلحت پسندی سے بالاتر ہو کر انہیں بے نقاب کیا جانا چاہئے تا کہ صاف و شفاف سیاست کی عملی بنیاد رکھی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قائدین کو ایسے شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے جو ماضی میں بھی جماعت کو نقصان پہنچانے کے درپے تھے اور مستقبل میں بھی اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیں اور آئندہ اگر تمام فیصلے میرٹ کو مد نظر رکھ کر کئے جائیں تو جماعت ناقابل تسخیر قلعہ بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میر پور حلقہ نمبر 2 برطانیہ میں بسنے والوں کے دلوں پر نذیر احمد انقلابی کا راج ہے اور انہوں نے یہ مقام ایک محنتی کارکن کی حیثیت سے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر حاصل کیا ہے جسے منفی ہتھکنڈوں اور سازشی ٹولے کی سازش سے نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ۔ آخر میں انہوں نے انتہائی متحرک قریبی ساتھی راجہ مقصود حسین کاکڑوی کو مسلم لیگ ن برطانیہ کا قائم مقام صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور جسطرح وہ چند ہفتوں میں پارٹی امور کو چلا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر