مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر برمنگھم کے متعدد کونسلرز کیجانب سے ملین مارچ کی حمائت کا اعلان
برمنگھم ... دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح برمنگھم سے لوگل کونسلرز نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کشمیر ملین مارچ کی حمائت کا اعلان کیا ہے۔ برمنگھم سٹی کونسل کے تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب کونسلروں نے بھی ملین مارچ کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے کونسل ہاوٴس میں کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے ٹوری پارٹی کے لیڈر، لیبر پارٹی کے چیف وہپ اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے شیڈو کیبنٹ ممبران کے علاوہ سینئر اور نوجوان کونسلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹوری پارٹی کے لیڈر سرالبرٹ پلڈن، لیبر کے چیف وہیپ کونسلر محمد ادریس، ایمپائمنٹ اینڈ ہیومن ریسورس ریگولیٹر کمیٹی کے ممبر سینئر کونسلر چوہدری محمد فاضل ڈسٹرکٹ چیئرمین ہج ہل ڈسٹرکٹ کونسلر عنصر علی خان، پیری بار ڈسٹرکٹ کے چیئرمین خواجہ محمود حسین، کمیٹی چیئرمین کونسلر ماجد محمود، کونسلر وسیم ظفر، کونسلر ظفر اقبال، کونسلر مریم خان، لب ڈیم کے کونسلر ذاکر اللہ چوہدری، کونسلر مائیک وارڈ، کونسلر و سابق لارڈ میئر سوٹی اینڈرسن، چوہدری افضل، کونسلر عظیم، کونسلر گریبال سنگھ اتوال، ڈپٹی پولیس اینڈ کرائم کمشنر کونسلر ایوان ماسکیٹو، کونسلر چنگیز خان، کونسلر جوش جونز، کونسلر اخلاق کے علاوہ برمنگھم کی اہم سیاسی شخصیات چوہدری خادم حسین کرنل معروف، راجہ امجد خان، فہیم کیانی، بیرسٹر کرامت حسین، چوہدری افضل، چوہدری جاوید رحمن سوچانی اور دیگر موجود تھے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت کا اندازہ ہونا چاہئے کہ یہ مسئلہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ہے۔ اس سے قبل بھارت اور پاکستان کے درمیان دو روایتی جنگیں ہوچکی ہیں اگر اس بار جنگ ہوئی تو ایٹمی جنگ ہونے کا سنگین خطرہ ہے۔ اس لیے عالمی بالخصوص برطانوی حکومت سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا رول ادا کرکے اس مسئلے کا منصفانہ حل تلاش کریں۔ ہم برطانیہ کے منتخب ممبران اور کونسلرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنا رول ادا کریں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے (25) کے قریب کونسلروں کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے متعلق بریف کیا۔ اس ضمن میں ملین مارچ کی افادیت اور اہمیت کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بھی انکاری ہے۔ اس موقع پر کونسلر عنصر علی خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل مشترکہ کشمیر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ تقریب میں شریک تمام کونسلرون نے اس سلسلہ میں اپنی جماعتوں اور ممبران پارلیمنٹ سے رابطہ کا اعلان کیا تاکہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت مل سکے۔ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ کرسکیں۔