مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قاتل مودی کابرطانیہ میں انڈوں اور گندے ٹماٹروں سے استقبال کیاجائے گا: جارج گیلوے
بریڈفورڈ... رسپیکٹ پارٹی کے قائد اور بریڈفورڈ ویسٹ کے رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے لیبر پارٹی کے ایک ایم پی کی جانب سے گجرات کے وزیراعلیٰ کو برطانوی دورے کی دعوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا برطانیہ میں انڈوں اور گندے ٹماٹروں سے استقبال کیاجائے گا۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہووے جو بریڈفورڈ ان کے انٹرویو کے لئے خصوصی طور پر آئے تھے۔ جارج گیلوے نے کہاکہ مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے اس کی سفاکیت سے نہ صرف ہزاروں مسلمان متاثر ہوئے بلکہ برطانیہ سمیت دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں کو شدید صدمہ بھی پہنچا۔ گیلوے نے مزیدکہا کہ ہماری پارٹی رسپیکٹ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مودی کے دورے کے دوران اُس کے قبیح فعل اور قتل عام کو ایک بار پھر دنیاکے سامنے لایا جائے۔ نریندر مودی کو برطانیہ کے حالیہ دورے اور ہاؤس آف کامنز میں خطاب کی دعوت لیبر پارٹی کے برینٹ کے ایم پی بیری گارڈنر نے دی ہے جس کا کہناہے کہ برطانیہ اور دنیا بھر کے لوگ دلچسپی سے نریندر مودی کو سنیں گے۔