مقبول خبریں
حاجی محمد شبیر کی رہائش گاہ پر روحانی محفل کا انعقاد، پیر ابو احمدمقصود مدنی کی خصوصی شرکت
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق کالندن مظاہرے میں شرکت کا اعلان
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اللہ تعالیٰ جس کے اوپر اپنا فضل فرما دے اس کے بیڑے پار ہوجاتے ہیں ،حاجی چوہدری مشتاق
مانچسٹر:سب سے پہلے حقوق الناس،اصل زندگی اللہ کی عبادت کرنا اور جسکی کی قسمت میں ہوتا ہے اسی کواللہ تعالیٰ کا مہمان بنانا ہوتا ہے،ٹائم اور جگہ ہربندہ کے لئے مقرر کی ہوئی ہے،اللہ تعالیٰ جس کے اوپر اپنا فضل فرما دے اس کے بیڑے پار ہوجاتے ہیں،ضلع گجرات کے معروف سیاستدان حاجی چوہدری مشتاق آف دھکڑ جب مکۃالمکرمہ سے واپس مانچسٹربرطانیہ پہنچے توانہوں نے کہاکہ سب سے پہلے لوگوں کے حقوق ادا کرنے چاہئیں اور اللہ تعالیٰ اس شخص کو اپنے گھر بلاتا ہے جس کے اوپر خاص فضل ہو اورمکۃالمکرمہ اور مدینہ منورہ جانیکااپنا ہی ایک مزہ ہے،وہاں پر زندگی کا سکون ہے،دنیا کی کوئی فکر نہیں رہتی بس ایک ہی تمنا رہتی ہے کہ یہاںزیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے اورانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لڑائی جھگڑا دنیاوی کاموں کیلئے کرنا جہالت کی نشانی ہے بلکہ صرف صبر اور تحمل سے کام کرنا چاہئے،اگر کسی بھائی سے کوئی غلطی ہو جائے تودرگزر کرنے کی ضرورت ہے،معاف کرنا اللہ تعالیٰ کے ہاںبہت بڑا اجر و ثواب ہے اوروہی اللہ تعالیٰ کو بھی پسند ہے اور سیاست میں اس وقت حصہ لیا جب گجرات میں کسی کسی کا نام آتا تھا،جب میں نے اپنے حلقے میں یونین کونسل چکوڑی سے الیکشن لڑا تو اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی اسی طرح سے ہی یہ سلسلہ جاری رہامیرے بزرگ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے وہ بھی اسی یونین کونسل میں چیئرمین منتخب ہو چکے تھے۔نہ صرف ونگ کی سیاست میں دیکھی جائے توآج نوجوان میاں طارق ایم پی اے جب پہلی دفعہ صوبائی اسمبلی پنجاب کیلئے میں نے خود رضا مندی سے تیار کیا کیونکہ شاہ حسین میاں کے مقابلے میں کوئی الیکشن میں آنے کو تیار نہ تھا،انہوں نے مزید کہا کہ جب عوام کا درد آپ کے دل میں ہو تو اللہ تعالیٰ آپکے راستے خود بخود تیار کر دیتا ہے،دنیا کی عارضی زندگی ہے اصلی زندگی آخرت کی زندگی ہے اور اصل زندگی کیلئے تیاری کرنے کی سخت ضرورت ہے جو ہم بھول چکے ہیں ہمیں نئی نسل کو بتانے کی ضرورت ہے اور دوسری بات ہمارے وطن عزیز کی جو کہ سیاستدانوں کو پتہ نہیں چلتا کہ ملک کو سالمیت استحکام پر گامزن کیسے کیا جائے میرے خیال میں تمام جماعتوں کو ایک جھنڈے کی بنیاد پر کام کرنا چاہئے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر چل سکے اور اسی میں عوام اور قوم کی بھلائی ہے ان سیاستدانوں کو اپنی کرسی کی فکر ہے حالانکہ تمام جماعتوں کو ایک بات پہ زور دینا چاہئے کہ سب سے پہلے ملک اور عوام انکی بھلائی کیلئے کام کریں اور رہی بات انقلاب کی،انقلاب صرف اور صرف ووٹ کے ذریعہ آنا چاہئے ۔