مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کی بیرسٹر سلطان کو ملین مارچ میں بھر پور شرکت کرنے کی یقین دہانی
بریڈ فورڈ :جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ نے26اکتوبر کے ملین مارچ میں بھر پور شرکت کرنے اور بیرسٹر سلطان محمود کی حالیہ کاوشوں میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے برٹش کشمیریوں ، پاکستانیوں اور ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کونسلروں اور خواتین تنظیموں سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ اس سلسلے تحریکی عہدیداروں کا ایک مشاورتی اجلاس تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی صدارت میں ہوا جس میں متفقہ طور پر اس مارچ کو لندن میں کامیاب کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمن نے تحریکی رہنمائوں کو بیرسٹر سلطان محمود سے راجہ نجابت حسین کی رہائشگاہ پر ہنے والی تفصیلی ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر مسلسل کشیدگی ، بھارت وزیر اعظم اور وزراء کے حالیہ بیانات اور برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کے بعد برطانیہ میں ملین مارچ سے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت نتائج متوقع ہیں لہٰذا ہم بیرسٹر سلطان محمود کی ان کاوشوں کو تقویت دینے کیلئے ہر سطح پر تعاون کرینگے اور تحریکی عہدیدار اپنی سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برطانوی اور یورپی ممبران پارلیمنٹ کو بھی شرکت پر آمادہ کرینگے ۔ تحریکی رہنمائوں نے مارچ کو قومی کاز کیلئے ایک سنہری دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور کشمیریوں کی یکجہتی بھارت اور پاکستان کو ایک واضح پیغام دے گی کشمیری عوا م کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور چارٹر کے مطابق جب تک حق خودارادیت نہیں مل جاتا کشمیری دنیا بھر میں خاموش نہیں بیٹھیں گے اور آزادی ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریکی چیئرمین راجہ نجابت حسین اور سرپرست سردار عبدالرحمن خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات میں ملین مارچ کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حالیہ مہم سے نہ صرف برطانوی اور یورپی حکومتوں کے ذریعے بھارت پر موثر دبائو ڈالا جائے گا بلکہ اس ہم سے مستقبل قریب میں اقوام متحدہ اور امریکہ میں بھی کشمیریوں کی قوت کا بھر پور مظاہرہ کروائینگے انہوں نے تمام کشمیری جماعتوں تنظیموں اور سیاسی و سماجی کارکنوں کے علاوہ مذہبی اکابرین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی برادری کے سامنے بھارت کے غاصبانہ عزائم سامنے آگئے ہیں جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے اور اس بے حسی اور خاموشی کے خلاف برٹش کشمیریوں کو آواز بلند کرنے کیلئے لاکھوں کی صورت میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کرکے ملی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے ۔ اس موقع پر تحریک کے چیئرمین اور دیگر رہنمائوں کے علاوہ تحریک تحفظ ناموس رسالت نارتھ کے سربراہ ملک رحمت اعوان ، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری نثاز حسین نمبردار ، چوہدری محمد مالک ، طارق ایوب ، وزیر اعظم کے سابق پریس سیکرٹری محمد رشید چوہدری ، ممتاز مذہبی اور سماجی رہنما عمران حسین چوہدری کے علاوہ احسن رشید چوہدری بھی موجود تھے ۔