مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر برٹش فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک نے فرنٹ کی تنظیم نو کی ہدایات جاری کر دیں
لندن... جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو کے اینڈ یورپ کی مرکزی قیادت نے جموں و کشمیر برٹش فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک کی ہدایت کے تحت جموں کشمیر فرنٹ کو نئے طریقے سے منظم کیا جارہا ہے۔ تاکہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر کشمیری عوام کو زیادہ سے زیادہ قریب لایا جاسکے۔ آزادی کی تحریکوں کی کامیابی کیلئے عوام کی حمایت بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا نیا نام جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو۔ کےاینڈ یورپ رکھا گیا ہے نئے طریقہ کار کے تحت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو ۔کے اینڈ یورپ کا دائرہ کار یورپ تک بڑھایا گیا ہے۔ نیز یورپ کے ہر شہر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کنوینر مقرر کئے جائیں گے۔ نیز تنظیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ یورپ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کو منظم و مضبوط بنانے کیلئے ڈپٹی آرگنائزر یورپ سے لیا جائے گا۔ جبکہ برطانیہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یو۔ کے اینڈ یورپ نے فرنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے پروفیسر ظفر خان لیوٹن اور ملک مشتاق آف سلاؤ کو رکن منتخب کیا ہے۔ مجلس عاملہ نے صدر تنظیم اور ڈپلومیٹک کے سربراہ پروفیسر ظفر خان کو اختیار دیا ہے کہ وہ تنظیم کو مضبوط و فعال بنانے کیلئے معاملات طے کریں۔