مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملین مارچ کی سپورٹ میں کشمیر رابطہ کمیٹی کا شاندار اجتماع‘مسئلہ کے حل کیلئے انتھک جدوجہد کا علان
برمنگھم ...کشمیری اور پاکستان کمیونٹی ملین مارچ میں اپنی شرکت مذہبی فریضہ سمجھ کر کریں، ہمیں اپنے سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور لسانی اختلافات کو بالا طاق رکھتے ہوئے بحیثیت قوم تحریک آزادی کشمیر کی جنگ لڑنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن کے سیئر نائب صدر اور سابق ممبر اسمبلی راجہ مشتاق ایڈووکیٹ نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کی جانب سے ملین مارچ کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ تقریب کی صدارت صدر کشمیر بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان نے کی، تلاوت کلام پاک حاجی شکیل سوچانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوجوان رہنما راجہ ذوالفقارنے سرانجام دیے۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ سماجی کے پارلیمانی امیدوار چوہدری محمد رزاق ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ بلقیس صابر، مسلم لیگی رہنما کرنل معروف نوجوان رہنما راجہ شعیب عابد، کونسلروسیم ظفر، صدارتی مشیر آزاد کشمیر واجد برکی، کبڈی ایسوسی ایشن کے چےئرمین پہلوان چوہدری راسب ، پیپلزپارٹی تحصیل ڈڈیال کے صدر چوہدری ظہور سرور، کونسلر محمد ایوب، تحریک انصاف کے رہنما زاہد پرویز، معروف لیگی رہنما سید کرامت بخاری ، مسلم لیگ ن اورسیز بورڈ راجہ امجد فاروق، زاہد چوہدری ایڈووکیٹ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ منہم کیانی، ن لیگ کے رہنما انعام اللہ خان، راجہ ہدایت اللہ خان ، راجہ ثقلین خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ صدر تقریب راجہ امجد خان نے کہا کہ کشمیری کمیونٹی اپنی بہنوں کی عصمتوں کے بدلے ، بھائیوں کے خون کے بدلے اورماؤں کے آنسوؤں کے بدلے ایک دن ملین مارچ میں ضرور شریک ہو۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی امیدوار چوہدری رزاق نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیر کوفلشن پوائنٹ ایجنڈا بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہمیں چاہیے کہ ان کی اس جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں۔مسلم لیگی شعبہ خواتین رہنما بلقیس صابر نے کہا کہ میری کشمیری کمیونٹی اور بالخصوص خواتین سے اپیل ہے کہ وہ کشمیری ماؤں بہنوں بیٹیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے ملین مارچ میں شریک ہوں، لیگی رہنما کرنل معروف نے کہا کہ اور اس جمہوری ملک میں کشمیر کے لئے بلند کی گئی آوازاعلیٰ ایوانوں تک ضرور پہنچے گی، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تمام کشمیری اور پاکستانی سیاسی تنظیمیں اور جماعتیں کشمیر ملین مارچ کے لئے ایک ہوجائیں۔سید کرامت بخاری نے بھی اظہار خیال کیا۔ راجہ شعیب عابد نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی حالات کے تناظر میں صحیح وقت پر ملین مارچ کا اعلان کیا۔ جلسہ میں راجہ اسحاق صابر، مرزا راشد محمود، چوہدری حاجی محمدرزاق، کونسلر سعید، عارف کیوی، ظفر اسلام ، چوہدری جہانگیر ہمانی، راجہ شفاقت یوتھ ونگ، مرزا آصف، چوہدری شبیر، چوہدری مظہر، راجہ یعقوب خان، راجہ توصیف کیانی، راجہ اللہ دتہ، راجہ ظہور، راجہ کمان، چوہدری طاہر پلتھوی، حاجی محمد خالد، کونسلر ایوب لوٹن راجہ ایوب اور دیگر کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔