مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں کمیونٹی نے زندگی کے دیگر شعبہ جات کی طرح سیاست میں بھی پاکستان کا نام روشن کیا:چوہدری اعجاز
سلائو : برطانیہ میں کمیونٹی نے زندگی کے دیگر شعبہ جات کی طرح سیاست میں بھی نمایاں ترقی اور کامیابیاں حاصل کرکے ملک پاکستان کا نام روشن اور بلند کیا اوورسیز کمیونٹی پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہونے کا ثبوت دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار میر پور آزاد کشمیر کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری اعجاز احمد رضا نے میئر آف سلائو کے چیمبر میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میئر آف سلائو نے ان کا میئر چیمبر آمد پر شاندار استقبال کیا اس موقع پر ڈپٹی میئر کونسلر صوفی راسب کمشنر کونسلر سہیل منور ، کونسلر ظفر عجائب ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر اطلاعات اورنگزیب چوہدری ، چوہدری عارف بجاڑوی ، محمد ممریز سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔ تقریب سے مہمان خصوصی اعجاز احمد رضا نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی سیاسی سسٹم بالخصوص لوکل گورنمنٹ سسٹم کی وجہ سے بہت سے اہم اور عام لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں پاکستان اور آزاد کشمیر میں کافی عرصہ سے لوکل سطح پر انتخابات نہ ہونے کے باعث عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اوورسیز کمیونٹی کا ملک پاکستان سے رشتہ ایمان کی طرح مضبوط اور مستحکم ہے جو کسی بھی مساوات اور مسائل کی وجہ سے کمزور نہیں سکتا ۔ پاکستان کے عوام میں اس وقت سیاسی شعور بڑی تیزی کے ساتھ بیدار ہو رہا ہے جو اس بات کی غمازی ہے کہ پاکستان کے حالات بہت جلد بہتر ہو جائینگے ۔ اعجاز احمد رضا نے میئر آف سلائو چوہدری شفیق کا میئر چیمبر میں تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور میئر چوہدری شفیق کو دورہ میر پور کی دعوت دی ۔ تقریب سے میزبان میئر آف سلائو چوہدری شفیق نے اعجاز احمد رضا کو میئر چیمبر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے بڑے اعزاز اور خوشی کی بات ہے کہ اعجاز احمد رضا جیسی قابل عزت باصلاحیت شخصیت نے ان کی دعوت پر میئر چیمبر کا دورہ کیا پاکستان اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے مہمانوں کی عزت اور تعظیم کرنا ہمارے لئے باعث خوشی اور اعزاز ہے پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو مسائل اور مشکلات سے جلد سے جلد نکالے ۔ تقریب سے ڈپٹی میئر صوفی راسب نے کہا کہ چوہدری اعجاز احمد رضا کو وہ ذاتی طور پر جانتے ہیں وہ بڑے باپ کے بڑے بیٹے ہیں انتہائی قابل ، باصلاحیت باکردار سیاسی شخصیت کے حامل اعجاز رضا سے ہمیں بہت سے امیدیں وابسطہ ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد سابق وزیر تعلیم چوہدری غلام احمد رضا کے سیاسی مشن اور جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کرینگے ۔ تقریب سے کمشنر کونسلر سہیل منور ، اورنگزیب چوہدری ، کونسلر ظفر عجائب ، چوہدری عارف بجاڑوی ، محد ممریز نے اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز احمد رضا کو سلائو آمد بالخصوص میئر چیمبر آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہے پاکستان کی سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر ملک پاکستان کے سیاسی حالات کو بہتر اور ٹھیک کرنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔