مقبول خبریں
الیکشن 2019 کیلئے کنگزوے وارڈ راچڈیل سے لیبر پارٹی کی مس ایلس رائٹ نامزد
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں انکے خلاف سازشوں کا جال بچھایا جاتا ہے : چوہدری اخلاق
مانچسٹر : وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں انکے خلاف سازشوں کا ایسا جال بچھایا جاتا ہے تا کہ وہ آزادانہ طور پر ملک کی ترقی اور بالخصوص کشمیر کی پالیسی پر واضح حکمت عملی نہ اپنا سکیں وہ ایک عوامی رہنما ہیں انکے اندر جذبہ محب الوطنی اور ملک کی غریب عوام کے حالات سدھارنے اور معاشی ترقی میں انقلابی اقدامات اٹھانے کی تڑپ کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمیشہ ہی ان کی ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں جو ایک قابل مذمت فعل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما کاروباری شخصیت چوہدری اخلاق احمد نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت کشمیری ہم یہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو فرقیت دی اور اسکی واضع مثال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کشمیر بارے تقریر ہے جس سے انہوں نے تمام کشمیر کمیونٹی کے دل جیت لیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہر جماعت کا جمہوری حق ہے اور یہی جمہوریت کا مشن ہے لیکن اسکی آڑ میں جمہوریت کو نقصان پہنچانا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے جسکی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد جناب میاں نواز شریف کو پانچ سال پاکستان کی عوام کی خدمت کا پورا موقع ملنا چاہئے اور پھر کارکردگی کی بنا پر فیصلہ عوام کی عدالت میں چھوڑ دینا چاہئے ۔ ملک اس وقت افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ انشا اللہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر ملک کے اندر معاشی اور انقلابی تبدیلیاں لیکر آئے گی جسکے ثمرات جلد نظر آنا شروع ہو جائینگے ۔