مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ملین مارچ ٹرننگ پوائنٹ ہو گا،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
ہائی ویکمب:ملین مارچ وقت کی ضرورت ہے،یہ اعلان پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ممبران کی موجودگی میں ہائوس آف کامن کے کمیٹی روم میں کیا گیا تھا،مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ملین مارچ ٹرننگ پوائنٹ ہو گا،26اکتوبر کو لندن میں ہونیوالے ملین مارچ میں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہو گی، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے لندن میں ہونے والے ملین مارچ کے حوالہ سے سابق میئر چوہدری اللہ دتہ کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے اپنے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا کو باور کرایا جائے کہ افغانستان سے فوجیں نکالنے سے خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتابلکہ پورے سائوتھ ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہوا ہے،مسئلہ کشمیر حقیقت پر مبنی ہے اور یو این او کی قراردادوں پر68سالوں سے موجود ہے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ غزہ کے حوالے سے برطانیہ میں جو تاریخی احتجاج ہوا اس کے نتیجہ میں بحث کرا کر فلسطین کی علیحدہ ریاست کو تسلیم کئے جانے کیلئے ووٹ کرایا،سکاٹ لینڈ میں ووٹ نے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو بڑھا دیا،یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ملین مارچ کو کامیاب بنا کر برطانیہ کی حکومت پر دبائو بڑھایا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ملین مارچ ایک نئی تاریخ رقم کریگا،تحریک آزادی کشمیر پریس کلب کے مثبت اثرات پڑیں گے،اس تاریخی احتجاج کے ذریعے اقوام عالم کو کشمیریوںپر ہونیوالے مظالم کے بارے میںآگاہ کیا جائے گا،لندن میں ملین مارچ کے بعد امریکہ میں بھی اسی طرح کا احتجاج ریکارڈ کرانے کا پروگرام ترتیب دیا جائیگا،پاکستان اور آزاد کشمیر تمام تمام سیاسی قیادت کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت بھی ملین مارچ کی بھرپور حمایت کر رہی ہے،بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کی طرف دنیا کی توجہ دلانے کیلئے ملین مارچ کا سیلاب بنیادی کردار ادا کریگا، میزبان سابق میئر کونسلر چوہدری اللہ دتہ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں دیگر ساتھیوں کی مشاورت سے ملین مارچ میں شرکت کے انتظامات کو حتمی شکل دینگے، جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،نظامت کے فرائض پی وائی او برطانیہ کے سابق چیئرمین محمد نعیم عباسی نے ادا کئے،دیگر خطاب کرنیوالوں میں جامع مسجد جوبلی روڈ کے امام و خطیب صاحبزادہ غلام جیلانی،مسجد کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر اقبال،مسلم لیگ ن لیگل ونگ کے صدر چوہدری عنصر محمود،سابق میئر کونسلر محبوب حسین بھٹی،چوہدری ساجد علی اور چوہدری مہربان شامل ہیں،جلسہ میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جن میں تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما شامل تھے۔جلسہ کا اختتام صاحبزادہ غلام جیلانی کی دعا کے ساتھ ہوا۔