مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستان ٹرسٹ کے قیام کا مقصد محض سافٹ نہیں بلکہ مجموعی ملکی امیج کو بہتر بنانا ہے:چیئرمین OPT
لندن برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور انہیں عالمی سطح پر قابل رشک بنانے کیلئے کیلئے قائم کئے گئے اوورسیز پاکستان ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب لندن کے ملینئیم ہوٹل میں ہوئی۔ستاروں سے بھری جگمگاتی شام میں اوورسیز پاکستان ٹرسٹ کا اجراء دھوم دھام سے کیا گیا اور اس افتتاحی تقریب میں پاکستان سے بھی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں سرعام سے مقبولیت حاصل کرنے والے اقرار الحسن اور ’’معصومانہ سوالوں‘‘ والے وسیم بادامی بھی شامل تھے جن کی آمد پر 400 سے زائد مہمانوں نے بھرپور تالیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ دولت مشترکہ کے کھیلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے ممتاز باکسر عامر خان کے چھوٹے بھائی لائٹ ویٹ باکسر ہارون خان کو، سیما ملہوترا ایم پی و رکن شیڈو کابینہ نے ادویات کے شعبے میں ایلنگ کے ڈاکٹر مرتضیٰ کو، فیض رسول نے واحد ایشیائی فٹ بال ایجنٹ ہونے پر شہنیلا احمد کو، صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر گل نے لائف ٹائم اچیومنٹ پر رجب علی کو اور سربلند نے کاروباری شعبے میں پاک مکہ حلال گوشت کے اکرم گل کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کیں۔ اس تقریب کے سلسلے میں شبنم مجید خاص طور پر لندن آئی تھیں جنہوں نے اپنے مدھ بھرے گیت ’’دل چیز ہے کیا جاناں‘‘ اور دیگر گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کیا جبکہ رجب علی نے بھی اس موقع پر اپنے مشہور گیت ’’زندگی اپنی گزر جائے گی آرام کے ساتھ‘‘ کے علاوہ دیگر نغمے سنائے۔ مقامی گلوکاروں سہیل سلامت، راجہ کاشف اور رباعیات جہاں نے بھی اس موقع پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ بڑی تعداد میں ایم پیز، ایم ای پیز اور دیگر ممتاز شخصیات، ٹی وی اور موسیقی کی نمایاں شخصیات، اور چوٹی کے کاروباری حضرات کی شرکت کی بدولت یہ تقریب شاندار حد تک کامیاب رہی جس کی وجہ سے یہ تقریب رات ساڑھے بارہ بجے تک بھرپور طریقے سے جاری رہی۔ لیبر ایم ای پی افضل خان ، ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل او ردوسری جانب پی ٹی آئی لندن کے صدر عاصم خان کے علاوہ عاطف چوہدری، صاحبزادہ جہانگیر اور ان کے ساتھی بھی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے۔ دن ٹی وی پاکستان کے صدر پی جے میر اور لیبر کونسلر نتاشا احمد شیخ نے اسٹیج پر میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔ کونسلر نتاشا احمد نے مہمانوں کو بتایا کہ اس ٹرسٹ کے قیام کا اصل مقصد محض پاکستان اور پاکستانیوں کے سافٹ امیج کو ہی نہیں بلکہ مجموعی امیج کو دنیا بھر میں بہتر بنانا ہے اور اس کے لئے پاکستانیوں کی ہر کامیابی کو اجاگر کیا جائے گا چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ٹرسٹ کے تحت پہلی تقریب 21 مارچ 2015 کو سنٹرل لندن میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے تقریب میں شرکت پر تمام مہمانوں کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے ایوارڈ کے حقداروں کو نامزد کریں گے۔ اوورسیز پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین عمر ملک ہوں گے جس کی تین کلیدی ٹیمیں ہو ں گی جن میں سے پہلی آرگنائزرز کمیٹی ہو گی جس کے ارکان میں جمشید ریاض، انیس ناصر، منزہ مسکان، عثمان یوسف اور ہارون اختر شامل ہوں گے۔ دوسری ٹیم ایڈوائزری بورڈ ہو گی جس کی چیئرپرسن کونسلر نتاشا احمد شیخ ہوں گی اور دیگر ارکان میں جواد رضا، مسز بشان رفیق صدر اپوا برطانیہ، مسز منیزہ بصیر صدر نازیہ حسن فاؤنڈیشن، تھامسن اینڈ کو کے بیرسٹر انس خان شامل ہوں گے۔ تیسری ٹیم ججوں کا ایک پینل ہو گی جن میں مختلف ایم پیز، لارڈز اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔ (رپورٹ: اکرم عابد)