مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کنٹرول لائین پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ
برمنگھم ...کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے ایک دھڑے نے برمنگھم میں انڈین قونصلیٹ کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا مقصد کنٹرول لائین پر بھارتی فائرنگ اور اس سے ہونے والے جانی نقصان پرعوام کی توجہ دلانا تھا۔ کشمیریوں نے بھرپور احتجاج میں سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے۔ نہتے کشمیریوں، معصوم بچوں خواتین اور بزرگوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ مظاہرین نے کنٹرول لائن پر ننگی جارحیت جیسے اقدام سے اقوام متحدہ پر واضح کیا بھارت ایک غاصب ملک ہے آے روز کشمیریوں کو تختہ مشق بنارہا ہے۔ انکی جائیدادیں تباہ کررہا ہے جنوبی ایشیا کیلئے خطرہ بن رہا ہے۔بھارتی افواج عیاری، مکاری اور چالبازی سے سول آبادیوں پر حملے کررہی ہیں۔ مظاہرین نے یورپی یونین، برطانوی پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقدام کرے۔ جنوبی ایشیا کے امن کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سپریم ہیڈ مولانا بوستان القادری نے کہا نریندر مودی کی حکومت اپنے برے عزائم دہرانا چاہتی ہے۔ ورکنگ باوٴنڈری اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل گولہ باری کیخلاف مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین میں کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نائب حسین مغل، کشمیر ملین مارچ کے کو آرڈینیٹر چوہدری خادم حسین، شہزاد اقبال مغل، چوہدری عظیم، چوہدری حنیف، راجہ حق نواز جانباز، چوہدری عظیم سابق کونسلر، ماموں نجیب انٹرنیشنل مسلم فورم کے چئیرمین صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی، حافظ فاروق چوہدری اشتیاق لہڑی، راجہ بشارت اور دیگر کثیر تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی۔ کل جماعتی بین الاقوامی کشمیری رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نائب حسین مغل نے اپنے احتجاج میں آزادی پسند اقوام، حقوق انسانی کی تنظیموں سے کشمیر میں ہونے والی سفاکی کا نوٹس لینے اور کشمیریوں کی تباہی و بربادی اور بربریت پر باز پرس کرنے کا مطالبہ کیا۔