کیڈٹ اسد مشتاق کواعلی کارکردگی پر اعزازای تلوار برائے اوورسیز ملنےکی خوشی میں تقریب
لندن... پاکستانی آرمی کیڈٹ کوپورل اسد مشتاق کو دوران تربیت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعزازای تلوار برائے اوورسیز ملنے کی خوشی میں ہائی کمیشن میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پرپاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کیڈٹ اسد کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہے .. رائل ملٹری اکیڈمی کی ایک خصوصی تقریب کے موقع پر پاکستانی کیڈٹ کوپورل اسد مشتاق نے کامیابی سےنہ صرف کمیشن حاصل کیا بلکہ انھیں اکیڈمی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والےاوورسیز کیڈٹ کے طور پرمنتخب کیا گیا۔ اس موقع پر کیڈٹ اسد مشتاق نے کونٹئیس آف ایسکس کی جانب سےاعزازی تلوار وصول کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ برطانوی آرمی آفیسرز کے لیے ایک تربیتی حب سمجھا جاتا ہے جہاں غیر ملکی افواج کے کیڈٹ بھی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اکیڈمی سینئر ڈویژن سے رخصت ہونے والوں کے اعزاز میں ہر سال تین پاسنگ آوٹ تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ اس تقریب میں دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اعزازت سے نوازا جاتا ہے۔ کیڈٹ اسد مشتاق کا تعلق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے ہے۔ کیڈٹ اسد نے ایوارڈ پانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنا اعزاز پاک فوج کے جوانوں اور ان شہداء کے نام کررہے ہیں جو اس وقت دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔