مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں چھوٹا سا حادثہ دنیا کو جنگ میں جھونک سکتا ہے: بیرسٹرسلطان
بریڈفورڈ ...آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں اگر ریفرنڈم کے ذریعے سکاٹش عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جا سکتا ہے تو ہندوستان سے بھی یو این او میں کئے گئے اپنے وعدہ کی پاسداری کرانے کے لئے عالمی طاقتوں بالخصوص برطانیہ کو اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بریڈفورڈ میں چوہدری شفاعت پوٹھی کی رہائش گاہ اور بعد ازاں رادھرم یونٹی سینٹر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے رادھرم سے ممبر پارلیمنٹ سارہ چیمپئن ، مارچ کے کوآرڈینیٹر راجہ امجد خان ، یارکشائر ریجن سے مارچ کے کوآرڈنیٹرچوہدری مالک ، فری ساؤتھ یمن موومنٹ کے فخری صالح کے علا وہ رادھرم کی مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔مقررین نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے کشمیر ملین مارچ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کے لئے متحرک انداز میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ رادھرم سے ممبر پارلیمنٹ سارہ چیمپئن نے کہا کہ آزاد فضا میں سانس لینا اگر ہر انسان کا بنیادی حق ہے تو فلسطینیوں اور کشمیریوں کو اس حق سے محروم رکھنا یقینا ایک ایسی زیادتی ہے جس کی وہ ہمیشہ سے مذمت کرتی چلی آئی ہیں اور آئندہ بھی کرتی رہیں گی ۔قبل ازیں بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملین مارچ لندن کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف سے تحریر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر اشتعال انگیزی سے باز رہے اور عالمی برادری کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں اور کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ چوہدری شفاعت پوٹھی کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں چوہدری مالک، طارق ایوب، نسیم راٹھور اور چوہدری غالب رضا نے خصوصی شرکت کی۔