مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیری اپنے مظلوم ہم وطنوں کا کیس ہر ایوان میں اٹھائیں گے، تحریک حق خود ارادیت یورپ
بولٹن ...برطانوی ممبران پارلیمنٹ مسئلہ فلسطین پر بحث کے دوران کشمیر میں کنٹرول لائن پر فائرنگ کا مسئلہ بھی اٹھائیں،بھارتی جارحیت رکوانے اور دونوں اطراف کے متاثرین کشمیریوں پر مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے، دونوںافواج کی فائرنگ سے ریاست کے دونوں اطراف بسنے والے ہی مارے جا رہے ہیں،برٹش کشمیری اپنے مظلوم ہم وطنوں کا کیس سفارتی محاذ پر ہر ایوان میں اٹھائیں گے،تحریک کے عہدیداروں نے برطانوی اور یورپی ارکان کو مکتوب کے ذریعے حکومتوں تک اٹھانے کا مطالبہ کیا جس پر متعدد ارکان برطانوی،یورپی پارلیمنٹ نے معاونت کی یقین دہانی کرائی جبکہ یورپی پارلیمنٹ میں لیبر گروپ لیڈر گلینس ویلموٹ،فارن آفیئرز کمیٹی کے کوآرڈینیٹر رچرڈ ہیوٹ ایم ای پی اورفارن و سکیورٹی کمیٹی کے ممبر افضل خان ایم ای پی نے یورپی یونین کی فارن آفیئرز کی سربراہ بیرونس کیتھی ایشٹن کو تحریک کا خط اور اپنی طرف سے بھی اس مسئلے پر توجہ دلائی ہے۔ جبکہ تحریک کے وفد نے اسی سلسلے میں نارتھ ویسٹ سے ممبر یورپی پارلیمنٹ تھریسا گریفن سے ملاقات بھی کی جس میں ٹریڈ یونین کانگریس کے پہلے مسلمان صدر اور بریڈفورڈ سے متوقع پارلیمانی امیدوار محمد تاج بھی شامل تھے۔جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کا ایک وفد برسلز بھی جا رہا ہے جبکہ ہائوس آف کامز میں بھی تحریکی رہنما ممبران پارلیمنٹ کو لابی کرنے کیلئے لندن جائیں گے،اس سلسلے میں لیبر پارٹی کی فارن آفیئرز کی برطانوی پارلیمنٹ میں ویپ اور بولٹن ویسٹ سے ممبر پارلیمنٹ جولنگ ہلنگ نے شیڈو وزیر صحت اینڈی بر نہم ایم پی سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا جس سے تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سر پرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،تحریک کی نارتھ ویسٹ سے چیئرمین کونسلر یاسمین ڈار ،سیکرٹری شبانہ الطاف عباسی اوروزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق پریس سیکرٹری محمد رشید چوہدری نے وفد کی صورت میں ملاقات کر کے کنٹرول لائن پر فائرنگ اورکشمیریوں کی شہادت پر برٹش کشمیریوں کی تشویش سے آگاہ کیا،دونوں اہم ممبران پارلیمنٹ نے کشمیری وفد کو یقین دلایا کہ وہ لیبر پارٹی کی فارن آفیئرزٹیم تک اس مسئلے کو اٹھا کر حکومت کو بھی ایک واضع پیغام دینگے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کے پر امن حل اور دونوں ایٹمی قوتوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،دونوں ارکان نے تحریک کے مستقبل کے پروگراموں میں شرکت کے علاوہ کشمیر گروپ کی سر گرمیوں اور پروگراموں سے تعاون کا بھی وعدہ کیا،اس سے قبل تحریکی رہنمائوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا بدلہ لینے کیلئے ورکنگ بائونڈری اور کنٹرول لائن پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 13افراد کو شہید کر کے درجنوں افراد کو زخمی کیا جبکہ اس فائرنگ بارڈر کے دونوں اطراف ہزاروں خاندان نقل مکانی کر رہے ہیں جس سے دیگر علاقوں میں حالات خراب ہونے کا خطرہ ہے اور خصوصی طور پر برطانیہ میں بسنے والے لاکھوں کشمیریوں کے قریبی رشتہ دار اس صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں اس لئے برطانوی حکومت اور یورپی یونین کو مڈل ایسٹ کی طرح یہاں بھی عالمی برادری کا دبائو ڈلوا کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،کشمیری رہنمائوں نے دونوں ارکان اور ان تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے11ستمبر کی مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹری بحث میں تعاون کیا اور کشمیریوں کا حقیقی نکتہ نظر سنا جبکہ بھارت اور پاکستان کو اس بحث کے دوران مسئلہ کے پر امن حل پر زور دیکر برطانوی ارکان نے اپنی جمہوریت پسندی کا عملی مظاہرہ کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر