مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ بھر سے محب وطن کشمیری و پاکستانی ملین مارچ میں شامل ہونگے، چوہدری ریاض احمد
بریڈ فورڈ :پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما اور سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع بھمبر چوہدری ریاض احمد کشمیر ملین مارچ میں شرکت کی غرض سے برطانیہ پہنچ گئے ہیں ، مانچسٹر آمد کے فوری بعد وہ بریڈ فورڈ روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے چوہدری محمد مالک کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی اور ملین مارچ کے حوالہ سے تفصیلاً بات چیت کی ۔ اس موقع پر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ کشمیر ملین مارچ تحریک آزادی کشمیر کا سنگ میل ثابت ہو گا اور برطانیہ بھر سے محب وطن کشمیری و پاکستانی ریکارڈ تعداد میں اس مارچ میں شامل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مارچ کسی ایک جماعت یا شخص کا نہیں بلکہ قومی مارچ ہے اور اس میں شرکت ہر فرد کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کا ظلم دن بدن بڑھ رہا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خطر ناک حد تک پہنچ چکی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی افواج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے کئی افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ بھارت اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے ، انہوں نے کہا کہ وہ بریڈ فورڈ کے بعد لیسٹر ، اولڈہم اور لندن سمیت دیگر شہروں میں جا کر کشمیر ملین مارچ کیلئے بھر پور کمپین کرینگے ۔ چوہدری محمد مالک نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود برطانیہ بھر میں کئی شہروں کا دورہ کر چکے ہیں اور ویک اینڈ پر لنکاشائر اور یاکشائر پہنچیں گے جہاں وہ ہر ٹائون میں ہائوس میٹنگ کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور ہر شہر سے کوچوں کے ذریعے لوگ جوق در جوق لندن پہنچیں گے اور ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر ایک تاریخ ساز مارچ اور مظاہرہ ہو گا اور اس کے مسئلہ کشمیر پر دور رس اثرات مرتب ہونگے اس موقع پر عمر کاشف اور شاہ روز ریاض بھی موجود تھے ۔ بیورو رپورٹ:فیاض بشیر