مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کو جان لینا چاہئے کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،راجہ مقصود حسین
اولڈہم:وزیر اعظم پاکستان جناب میاں نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کر کے جہاں ایک طرف پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی کی وہاں پر پوری کشمیری قوم کے دل جیت لئے،انہوں نے بڑی بے باکی،بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا اور ثابت کر دیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا پر امن اور قابل قبول ٹھوس حل نہیں نکالا جاتا خطہ کے اندر عدم استحکام پایا جائے گا لیکن بھارتی سرکار کو یہ بات نا گوار گزری اور اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے بعض نہ آئے اور پاکستان پر دبائو بڑھانے کیلئے سیالکوٹ سیکٹر اور کوٹلی آزاد کشمیر سیکٹر پر اندھا دھند بمباری شروع کر دی ہے جس سے آٹھ شہری جام شہادت پا کر تاریخ میں اپنا نام رقم کر گئے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے،بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اسکی زندہ مثال1965اور1971کی جنگیں ہیں،یہ باتیں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے قائم مقام مرکزی صدر راجہ مقصود حسین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران کیں،انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی طاقتیں،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے تمام فریقین کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں اور اگر خدا نخواستہ حالات سنگین صورت اختیار کر گئے تو اس کے اثرات عالمی سطح پر بھی پڑھ سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب میاں نواز شریف نے عسکری قیادت کے ساتھ بات چیت کیلئے میٹنگ رکھی ہوئی ہے اس میں ٹھوس حکمت عملی واضع طور پر وضع کی جائیگی اورہمیں اپنے قائد پر پورا بھروسہ ہے کہوہ ہمیشہ کی طرح کشمیری قوم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونگے، آخر میں انہوں نے محب الوطن کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی اور انفرادی طور پر پورے برطانیہ میں اپنا احتجاج درج کروائیں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر