مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کنٹرول لائین پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا جواب ملین مارچ کر کامیاب بنا کر دینگے: بیرسٹر سلطان
سلاؤ ... آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا انتہائی جارحانہ اور انتہاء پسندانہ رویہ اب بھی جاری ہے اور اب تو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کرکے چار افراد کو شہید کردیا ہے اور صرف اکتوبر میں بھارتی افواج سات دفعہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔جس سے ثابت ہو تا ہے کہ بھارت جارحانہ عزائم رکھتا ہے لہذا26 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ لندن میں کشمیری و پاکستانی بڑی تعداد میں شریک ہو کر بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں سلاؤ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت صوفی راسب نے کی جبکہ تقریب سے حریت کانفرنس علی گیلانی گروپ کی رہنماء بیگم شمیم شال،سابق وزیر محمود ریاض، سابق مشیرچوہدری شعبان،سابق مشیرچوہدری اخلاق، چوہدری دلپذیر،مسلم کانفرنسی رہنماء جمیل تبسم، پی پی کے تنویر خان،راجہ اسحاق، چوہدری شکیل احمد، راجہ اسحاق،چوہدری اعظم، پاکستان چیمبر آف کامرس برطانیہ کے نا ئب صدر نذ ر محمد لودھی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر تقریب میں فیصلہ کیا گیا کہ سلاؤ سے سینکڑوں افراد 26 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ لندن میں شریک ہونگے۔ اس موقع پر بیگم شمیم شال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکا تعلق حریت کانفرنس علی گیلانی گروپ سے ہے اور وہ سید علی گیلانی کی ہدایت پر ملین مارچ میں شرکت کے لئے تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس ملین مارچ میں سلاؤ سے خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ 26 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ لندن میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو کر بھارتی عزائم کو بے نقاب کردیں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح برطانیہ نے سکاٹ لینڈ کو ریفرنڈم کا حق دیا اسی طرح کشمیریوں کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود اردیت دلوانے کے لئے کردار ادا کیا جائے تاکہ کشمیر اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔