مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کے بعد یورپی پارلیمنٹ کا رخ کر لیا
مانچسٹر:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کے بعد یورپی پارلیمنٹ کا رخ کر لیا،سوشلسٹ گروپ اور کنزرویٹو گروپ کی معاونت سے یورپی یونین کے دیگر ممالک سے ممبران پارلیمنٹ کو لابی کرنے ا ور کشمیر پر حمایت حاصل کرنے کیلئے تحریک کے عہدیداران ہر ماہ تین دن یورپی پارلیمنٹ کا دورہ کرینگے جبکہ آزاد کشمیر،مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں متحرک انسانی حقوق کی تنظیموں اور مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے حقیقی نکتہ نظر کو اجاگر کرنیوالی شخصیات سے ملاقاتوں کیلئے تحریک کے نارتھ ویسٹ کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی آزاد کشمیر روانہ ہو گئے۔ تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کنزر ویٹو پارٹی کے پارلیمانی امیدوار اور ممبران پارلیمنٹ اور سیکرٹری جنرل محمد اعظم لیبر ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر یں گے جبکہ سردار عبدالرحمان خان اور چوہدری محمد اکرم یوکے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے ارکان اور امید واروں سے رابطے استوار کریں گے اور امجد حسین مغل اور کونسلر یاسمین ڈار کشمیری و پاکستانی تنظیموں سے رابطے قائم کر کے تحریکی پروگراموں میں انکی شرکت و معاونت کو یقینی بنائیں گے نارتھ ویسٹ سے لیبر یورپی ممبر پارلیمنٹ کی طرف سے تحریک حق خود ارادیت یورپ کے مستقبل کے پروگراموں میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے یورپی یونین سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جس میں ہر ملک کے ممبران پارلیمنٹ کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا ہمنوا بنانا ضروری ہے اس کیلئے یورپ کے ہر ملک میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو اپنے مقامی ممبر یورپی پارلیمنٹ کو لابی کرنا پڑے گا اور وہ بھی اپنے سوشلسٹ گروپ کے علاوہ دیگر ہم خیال ممبران پارلیمنٹ سے رابطے کرنے میں تحریک کی معاونت کریں گے،انہوں نے تحریکی عہدیداروں کی برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی کاوشوں میں تعاون کرنے والے تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ بحیثیت ممبر یورپی پارلیمنٹ جہاں اپنی کمیٹیوں اور یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے وہاں عالمی سطح پر جہاں بھی پارلیمنٹ کی نمائندگی کیلئے جائیں گے وہاں کشمیریوں کا کیس بھی پیش کریں گے اس موقع پر تحریکی عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس مانچسٹر کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ مہمان خصوصی افضل خان ایم ای پی تھے،اجلاس میں سردار عبدالرحمان خان،سالار ممتاز احمد چشتی،محمد اعظم،امجد حسین مغل،کونسلر یاسمین ڈار،شبانہ عباسی،صبیحہ خان،کلثوم اختر،تعظیم،روبینہ یاسمین میر،ڈاکٹر تسنیم طارق،ریحانہ قریشی اور چوہدری محمد اکرم بی تھے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر