مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مایوس ہونے کی بجاے مل کروطن عزیز کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں: لیفٹیننٹ جنرل رعبدالقیوم
شفیلڈ... سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو الله پاک نے بے شمار قدرتی انعامات سے ما لا مال کر رکھا ہے جن کی قدر کرنا ہم پر لازم ہے ان نعمتوں کی بے قدری کی وجہ سے آج ہم نا صرف سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہیں بلکہ جمہوری سسٹم آزاد عدلیہ اور میڈیا کے ہونے کے باوجود ترقی کی رہ پر گامزن نہیں ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شفیلڈ میں لارڈ نذیر احمد کی جانب سے پاکستان پریس کلب یوکے کے نو منتخب عہدیداران اور کمیونٹی رہنما بیرسٹر عابد حسین کے اعزاز میں منقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا دشمن ہمیں ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا اس لئے سازشوں کے تانے بانے بنتا رہتا ہے جسکے نتیجے میں ملک بھر میں آے روز کوئی نہ کوئی فتنہ برپا رہتا ہے ہمیں ایسی آزمائشوں میں بھی سرخرو ہونا ہے اور آگے بھی بڑھنا ہے جس کے لئے قومی ہم آہنگی، یکجہتی اور ملی جذبے کی اشد ضرورت ہے ملک قیوم نے کہا دنیا کی بہترین فوج اور سیکورٹی ایجنسیز کی موجودگی میں ہمیں مایوس ہونے کی بجاتے مشکلات کے آگے ڈٹ جانے کی ضرورت ہے خدا بھی انہی لوگوں کی مدد کرتا ہے جو خود ہمت کرتے ہیں ہمیں مثبت ذہن کے ساتھ نئی حکومت کو وقت دینا چا ہیے تاکہ وو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکے لارڈنزیراحمد نے اس مو قع پر خطاب کرتے ہووے کہا ملک عبدالقیوم پاکستان کے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک سپوت ہیں جن کی قابلیت سے حکومت وقت کو ضرور فائدہ اٹھانا چا ہیے انہوں نے کہا وو اپنی ملاقات میں میاں نواز شریف سے ضرور اس بارے بات کریں گے کیونکہ یہ وو قبل شخص ہیں جو چیئرمین تھے تو اسٹیل ملز منافع میں تھی اور کی ای یس سی کو بجلی مہیا کرتی تھی آج کی ای اوس سی اسے آنکھیں دکھاتی اور ملز کی بجلی بند کر رہی ہے لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ برطانیہ میں رہنے والا ہر پاکستانی اس بات کا خواہاں ہے کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو۔پریس کلب کے سینئر نائب صدر مبین چودھری جنرل سیکرٹری اظہر جاوید اور نائب صدر چودھری اسحاق نے اظہار خیال کرتے ہووے کہا کہ حب الوطنی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اوورسیز کمیونٹی کو کسی بھی چھوٹے موٹے واقعہ پر پریشان ہو کر ملکی حالات اور وطن عزیز کو کوسنا شروع نہیں کر دینا چاہیے بلکہ حقائق پر غور کرنا چاہیے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے تقریب سے مانچسٹر سے پاکستان کے قونصلر جنرل احسان الله باٹھ نے خطاب کرتے ہووے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی وطن کے لئے محبت پر کسی کو شک نہیں یہ اس انتہا تک ہے جہاں جذبات غالب آجاتے ہیں ایسے میں کمیونٹی کو یہ سوچنا چاہیے کہ ملک کو مشکل سے کیسے نکلنا ہے تقریب سے مسلم لیگ ن شفیلڈ کے صدر اور معروف ماہر تعلیم اشفاق کیانی، راجہ الله دیتا، برسٹر عابد حسین، کونسلے جہانگیر اختر، شفیلڈ کے سینئر مقامی صحافی شفقت مرزا، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رندھاوا نے بھی خطاب کیا جبکہ مانچسٹر کے سابق میئر اور ممبر یورپی پالیمنٹ کے امیدوار کونسلر افضل خان نے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو پھول اور لارڈ نذیر احمد کو کتب تحفے میں پیش کیں ...