مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پوٹھوہاری شعر خوانی دنیا بھر میں ہمارے خطے کی پہچان ہے، چوہدری محمد رزاق
اولڈہم... پوٹھوہاری ثقافت اوراشعار ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور پوٹھوہاری اشعارکی ابتدا1952میں ہوئی اور اب خطہء پوٹھوہار کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی اسے عروج حاصل ہے، شعر خوان عشق حقیقی اورعشق مجازی میں بیان کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کرتے ہیں یہ ایک ادبی محفل ہوتی ہے جس میںادب و آداب کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اسی سلسلے کی ایک کڑی مدینہ ہال اولڈہم میں پاکستان سے آئے ہوئے شعر خوان قاضی فرید اورچوہدری عبدالرشید کے درمیان مقابلہ ہے،یہ محفل زیر صدارت آزاد کشمیر حلقہ نمبر6سماہنی سے گزشتہ الیکشن میں حصہ لینے والے امید وار چوہدری محمد رزاق تھی انہوں نے کہا کہ پوٹھوہاری شعر خوانی ہمارے خطے کی پہچان ہے اور اسے عالمی سطح پر جہاں پر ہمارے لوگ بستے ہیں پذیرائی ہوتی ہے اور برطانیہ کے اندر بھی لوگوں کا جوش و جذبہ قابل دید ہے،آخر میں انہوں نے حاضرین،انتظامیہ اور شعر خوان حضرات کے ساتھ میوزک ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی معیاری اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا،شعر خوان قاضی فرید اور چوہدری عبدالرشید نے برطانیہ کے اندر نوجوانوں کے جوش و جذبہ اور لگائو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے بے حد متاثر ہیں کہ ہماری کمیونٹی کے اندر اس فن کے قدر دان اسے زندہ رکھے ہوئے ہیں آخر میں انہوں نے حاضرین اور انتظامیہ کمیٹی کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کا سنہری موقع فراہم کیا،اس محفل کا انعقاد کرنے میں چوہدری آفتاب،چوہدری صدیق،چوہدری رازق،ندیم ارشاد،یاسر اعظم،راجہ ارشد،راجہ تجمل،حاجی نواز،حاجی قیوم و آشٹن گروپ،راجہ فیاض،راجہ شہزاد،اللہ دتہ،شاہد محمود،چوہدری مقصود پوٹھی،چوہدری حبیب،چوہدری یونس پوٹھی،چوہدری آش،راجہ دلپذیر،راجہ خالد راچڈیل نے بھرپور معاونت کی،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ جاوید نشتر نے سر انجام دیئے اور اولڈہم کونسل کے ڈپٹی میئر کونسلر عتیق الرحمن کے علاوہ برطانیہ بھر سے معززین نے شرکت کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر