مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹوری پارٹی کانفرنس میں آئیندہ انتخابات میں کامیابی کے حوالے سے ڈیوڈ کیمرون کا خطاب
برمنگھم ...حکمران کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں بر طا نو ی و ز یر ا عظم ڈیوڈ کیمرون نے آئندہ سال انتخابات میں کنزرویٹو کی فتح کی صورت میں تیس ملین افراد کے لئے ٹیکس کٹوتیوں کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کانفرنس کے اختتام پر اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ وہ 2020 تک ٹیکس فری الاؤنس 10,500 پاؤنڈ سے بڑھا کر 12,500 پاؤنڈ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 40 پنس انکم ٹیکس ریٹ کی حد بھی کنزرویٹو حکومت کے پانچ سال پورے ہونے تک 41,900 سے بڑھا کر 50,000 پاؤنڈ کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے ان لوگوں کی حمایت ہو گی جو صحیح کام کرتے ہیں۔ برمنگھم میں اپنی تقریر میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ کنزرویٹو حکومت این ایچ ایس کے بجٹ کا تحفظ کرے گی۔ وہ ’’انگلش ووٹ کے لئے انگلش قوانین‘‘ کا وعدہ پورا کریں گے۔ برطانیہ اسلامک سٹیٹ کے انتہاپسندوں کے ساتھ جنگ سے صرف نظر نہیں برت سکتا۔ امیگریشن کو یورپی یونین کے ساستھ مذاکرات کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔ اگلے انتخابات میں یو کے آئی پی کے لئے ووٹ، لیبر کے لئے ووٹ ہو گا۔ ہیومن رائٹس ایکٹ کو ختم کر دیا جائے گا۔ ہر ٹین ایجر نیشنل سٹیزن شپ سروس میں جگہ حاصل کر سکے گا۔ پرسنل الاؤنس بڑھانے سے سب سے کم معاوضہ لینے والے ایک ملین افراد انکم ٹیکس سے خارج ہو جائیں گے اور مزید تیس ملین افراد کو ٹیکس کٹوتی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم اجرت پر ہفتے میں تیس گھنٹے کام کرنے والے کو قطعاً کوئی انکم ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ انسٹی ٹیوٹ فار فسکل سٹڈیز کے مطابق ٹیکس تبدیلیوں کی مجموعی لاگت 2020 تک 7.2 ارب پاؤنڈ ہو گی۔ 40 پنس ٹیکس بینڈ کی حد بڑھانے سے 50000 پاؤنڈ سالانہ کمانے والوں کو 1600 پاؤنڈ دینا پڑے گا۔ ڈیوڈ کیمرون نے جب این ایچ ایس پر لیبر پارٹی کی باتوں کو مکمل اور یکسر جھوٹ قرار دیا تو سب لوگوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی کنزرویٹو حکومت این ایچ ایس بجٹ کا تحفظ کرے گی۔ این ایچ ایس تبھی مضبوط ہو سکتی ہے جب آپ کی معیشت مضبوط ہو گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے ڈی این اے ریسرچ میں این ایچ اے کی طرف سے کی گئی پیشرفت کو سراہا اور اپنے معذور بیٹے ایوان، جو 2009 میں انتقال کر گیا تھا، کے علاج پر این ایچ ایس کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک یہ ذاتی نوعیت کا معاملہ ہے اور میری فیملی کسی بھی دوسرے شخص کے مقابلے میں بہتر سمجھتی ہے کہ ہیلتھ سروس پر انحصار کی اہمیت کیا ہے۔ ایسے میں کوئی سوچ بھی کس طرح سکتا ہے کہ میں دوسرے لوگوں کے بچوں کے لئے خطرہ پیدا کروں گا۔